کٹھوعہ فائرنگ اور خودکشیوں کے اعداد بھارتی فورسز میں ذہنی دباؤ، باہمی تنازعات اور اندرونی نظم و ضبط سے متعلق اہم سوالات سامنے لاتے ہیں۔

September 30, 2026

صومالیہ میں ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ نے میتوں اور زخمیوں کی وطن واپسی کے لیے اقدامات شروع کردیے۔

September 30, 2026

نورستان میں عسکری آپریشن پر طالبان کے دعوؤں کو افغان فریڈم فائٹرز نے مسترد کرتے ہوئے ان کے متضاد بیانات پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

September 30, 2026

صوبہ ہزارہ تحریک نے نئے صوبے کے مطالبے پر عوامی رابطہ مہم کا اعلان کرتے ہوئے ہری پور، بٹگرام اور کراچی میں کنونشنز کا شیڈول جاری کر دیا۔

September 30, 2026

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایچ ٹی این سے خصوصی گفتگو میں پی ٹی آئی کے 4 اکتوبر احتجاج، خیبر پختونخوا کی گورننس اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر بات کی۔

September 30, 2026

دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں ہائی جیکنگ سگنل فعال ہونے کے بعد طیارہ سعودی عرب میں بحفاظت اتار دیا گیا، پائلٹس حراست میں لے لیے گئے۔

September 30, 2026

امریکی خارجہ پالیسی جھوٹ پر حد سے زیادہ انحصار کا شکار ہے: اسماعیل بقائی

ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی نے دوستوئیفسکی کے ناول کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی خارجہ پالیسی کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا۔
امریکی خارجہ پالیسی جھوٹ پر حد سے زیادہ انحصار کا شکار ہے: اسماعیل بقائی

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکی خارجہ پالیسی جھوٹ پر حد سے زیادہ انحصار کا شکار ہے۔

August 16, 2026

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے ایران اور خطے سے متعلق امریکی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی خارجہ پالیسی جھوٹ پر حد سے زیادہ انحصار کا شکار ہے۔

اسماعیل بقائی نے اپنے سماجی رابطوں کے پیغام میں روسی مصنف فیودور دوستوئیفسکی کے ناول دی برادرز کرامازوف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ناول کا ایک اقتباس ایران اور خطے کے حوالے سے امریکی نظامِ حکمرانی اور خارجہ پالیسی کی موجودہ صورتحال کی درست عکاسی کرتا ہے۔

ان کے مطابق ناول میں بزرگ زوسیما کے حوالے سے بیان کیا گیا ہے کہ جو شخص خود سے جھوٹ بولتا اور اپنے ہی جھوٹ پر یقین کرتا ہے، وہ بالآخر اس مقام پر پہنچ جاتا ہے جہاں وہ اپنے اندر یا اپنے اردگرد سچ اور جھوٹ میں فرق نہیں کر پاتا، اور پھر اپنے اور دوسروں کے لیے تمام احترام کھو دیتا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان مہینوں سے جاری تنازع ختم کرنے کی کوششیں تاحال تعطل کا شکار ہیں، اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

نائب وزیرِ خارجہ

علاوہ ازیں ایران کے نائب وزیرِ خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران امریکی صدر کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگا اور آبنائے ہرمز صرف ایران کی کمان میں بند اور کھولا جائے گا۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا یہ ردعمل صدر ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کی حالیہ دھمکی پر سامنے آیا۔

متعلقہ مضامین

کٹھوعہ فائرنگ اور خودکشیوں کے اعداد بھارتی فورسز میں ذہنی دباؤ، باہمی تنازعات اور اندرونی نظم و ضبط سے متعلق اہم سوالات سامنے لاتے ہیں۔

September 30, 2026

صومالیہ میں ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ نے میتوں اور زخمیوں کی وطن واپسی کے لیے اقدامات شروع کردیے۔

September 30, 2026

نورستان میں عسکری آپریشن پر طالبان کے دعوؤں کو افغان فریڈم فائٹرز نے مسترد کرتے ہوئے ان کے متضاد بیانات پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

September 30, 2026

صوبہ ہزارہ تحریک نے نئے صوبے کے مطالبے پر عوامی رابطہ مہم کا اعلان کرتے ہوئے ہری پور، بٹگرام اور کراچی میں کنونشنز کا شیڈول جاری کر دیا۔

September 30, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *