بگرام ایئر بیس پر فوجی ساز و سامان کی تیاری کا پروپیگنڈا، امریکی جریدے نے طالبان رجیم کا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایئربیس پر جنگی طیاروں اور بکتربند گاڑیوں کی تیاری میں حقیقت نہیں، سیٹلائٹ تصاویر اور شواہد سے ثابت ہے طالبان رجیم کا دعویٰ درست نہیں، ناکارہ طیاروں اور بکتر بند گاڑیوں کو رنگ کرکے رن وے پر کھڑا کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گمراہ کن پروپیگنڈے کیلئے جنگی مشقیں، طیاروں کی مرمت اور عسکری پریڈز دکھائی گئیں، دنیا بالخصوص امریکا میں افغان طالبان کی ابھرتی اصلیت اور دہشتگرد گروہ باعث تشویش ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان رجیم کے دہشتگردانہ عزائم ناصرف خطے بلکہ عالمی امن کیلئے بھی خطرہ ہیں، واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ سے پاکستان کے مؤقف کی بھی تائید ہوگئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بگرام ایئربیس کی واپسی کا مطالبہ بھی کرچکے ہیں۔
دیکھیں: اقوام متحدہ کی بریفنگ: افغانستان کی بگڑتی سکیورٹی اور علاقائی خطرات