خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے مختلف علاقوں میں تین روز تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے صبح گیارہ بجے سے رات گیارہ تک ضلع کے اکثر علاقوں میں کرفیو نافذ رہے گا، آمد و رفت کیلئے شاہراہیں بند رہیں گی جبکہ تحصیل مومند میں تین روز کیلئے کرفیو رہے گا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق باجوڑ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے پیشِ نظر تحصیل ماموند کے ستائیس علاقوں میں تین دن کے لیے کرفیو رہے گا، 11 اگست صبح گیارہ بجے سے 14 اگست صبح 11 تک علاقے میں مکمل کرفیو نافذ ہوگا۔
مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صبح 10:30 بجے تک اپنے تمام تر کام کاج ختم کرکے کرفیو کے دوران گھروں میں ہی رہے۔
باجور کے علاقہ ماموند سے کثیر تعداد میں شہریوں کی نقل مکانی جاری ہے، انتظامیہ نےنقل مکانی کرنے والوں کے لیے تعلیمی درسگاہی خالی کردی ہیں جن میں 107 اسکول اور کالج شامل ہیں جبکہ باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں 450 کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق باجوڑ میں بیس فیصد علاقے میں دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں،ان میں سے ساٹھ فیصد کا تعلق افغانستان سے بتایا جارہا ہے، دہشتگرد باجوڑ کے راستے مہمند اور ملاکنڈ میں کاروائی کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
دیکھیں: بلوچستان میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 ٹی ٹی پی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا