"> باجوڑ میں ایف سی و پولیس چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ، تیرہ افراد شہید ہو گئے - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

باجوڑ میں ایف سی و پولیس چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ، تیرہ افراد شہید ہو گئے

یہ چیک پوسٹ مدرسہ سال 2010 سے سکیورٹی فورسز کے استعمال میں تھی۔ دھماکے کے بعد ماموند جانے والی مین شاہراہ مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے اور باجوڑ کی فضاء غم و اندوہ میں ڈوبی ہوئی ہے۔
باجوڑ میں ایف سی و پولیس چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ، تیرہ افراد شہید ہو گئے

شہداء میں نائب صوبیدار عزیر، حوالدار حضرت بلال، سپاہی قمر عباس، سپاہی رشید گل، لانس نائیک شاہد انور اور پولیس اہلکار شمروز شامل ہیں۔

February 17, 2026

ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند کے علاقے ملنگی میں واقع فرنٹیئر کور (ایف سی) اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹ پر گزشتہ رات خودکش حملہ ہوا، جس میں اہلکاروں اور شہریوں سمیت 13 افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی، چیک پوسٹ کی عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی اور قریبی گھروں کے شیشے اور چھتیں ٹوٹ گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چیک پوسٹ میں موجود 11 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے جبکہ 5 اہلکار لاپتہ ہیں۔ قریبی گھروں میں بھی 2 بچے شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

شہداء میں نائب صوبیدار عزیر، حوالدار حضرت بلال، سپاہی قمر عباس، سپاہی رشید گل، لانس نائیک شاہد انور اور پولیس اہلکار شمروز شامل ہیں۔ زخمیوں میں سپاہی اشفاق اور ذیشان شامل ہیں، جبکہ لاپتہ اہلکاروں میں سپاہی رضوان، محمدی گل، گل کبیر، قادر اللہ اور مرسلین شامل ہیں۔

واقعہ کے بعد ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور مقامی افراد نے فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے شہداء اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ تاہم زخمیوں کو منتقل کرتے ہوئے ایمبولینس پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں مزید دو افراد زخمی ہوئے۔

یہ چیک پوسٹ مدرسہ سال 2010 سے سکیورٹی فورسز کے استعمال میں تھی۔ دھماکے کے بعد ماموند جانے والی مین شاہراہ مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے اور باجوڑ کی فضاء غم و اندوہ میں ڈوبی ہوئی ہے۔ سکیورٹی فورسز علاقے میں اضافی چوکیاں قائم کر کے مزید حفاظتی اقدامات کر رہی ہیں۔

دیکھیے: باجوڑ کے قریب ایک مدرسے میں خودکش دھماکہ

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *