بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے نئی دہلی، کولکتہ اور اگرتلہ میں اپنے مشنز کو ہدایت دی ہے کہ ویزا سیکشنز وقتی طور پر بند رہیں۔ وزارت خارجہ کے مشیر ایم توحید حسین نے کہا کہ یہ اقدام بنیادی طور پر سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اٹھایا گیا ہے اور احتیاطی تدبیر کے طور پر نافذ کیا گیا ہے۔
نئی پابندیاں جمعرات کے روز سے نافذ ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی واقعات کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی بنگلہ دیش نے نئی دہلی، اگرتلہ اور سلی گوڑی میں اپنے دفاتر میں ویزا خدمات معطل کی تھیں۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب بھارت میں بعض انتہا پسند گروہوں کی جانب سے دھمکیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اور واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست 2024 کے بعد بنگلہ دیش کے شہریوں کے لیے ویزا پابندیاں عائد کی تھیں، جن کی وجہ بھی سیکیورٹی خدشات بتائی گئی تھی۔
دیکھیں: تہران میں ہنگاموں کے دوران موساد سے منسلک کارندہ گرفتار؛ ایرانی سکیورٹی حکام کی تصدیق