سوراب میں بارود سے بھری گاڑی کے دھماکے اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ واقعے میں 3 شہری جاں بحق اور 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

August 12, 2026

بدخشان میں سونے کی کان کنی پر طالبان قیادت اور کمانڈر جمعہ خان فاتح کے درمیان شدید اختلافات کے بعد ان کے داماد کو حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔

August 12, 2026

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 38ویں مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان خطے کے لیے دہشت گردی کا بڑا مرکز بن چکا ہے، جہاں طالبان کی سرپرستی میں فتنة الخوارج اور القاعدہ سرگرم ہیں۔

August 12, 2026

پاکستان نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی، جس میں 3 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ حملے کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

August 12, 2026

شمالی وزیرستان میں آپریشن 11 گرج کے تحت سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں 62 خوارج ہلاک، چار اہم کمانڈر بھی مارے گئے، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد۔

August 12, 2026

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز نے قلات، خضدار اور سوراب میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

August 12, 2026

بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی، فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک

بنوں کے علاقے بکاخیل میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب ڈرون کاروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور بارود سے بھری گاڑی تباہ کر دی۔
بنوں کے علاقے بکاخیل میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب ڈرون کاروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اور بارود سے بھری گاڑی تباہ کر دی۔

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ ڈرون کاروائی میں فتنہ الخوارج کا نیٹ ورک تباہ کر دیا۔ بارود لوڈ کرتے وقت گاڑی پر کیے گئے حملے میں 3 خوارج ہلاک ہو گئے۔

June 27, 2026

بنوں: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر مبنی ایک کامیاب اور بڑی کاروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کا نیٹ ورک تباہ کر دیا ہے۔ بکاخیل کے علاقے میں کی جانے والی اس کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے درست سمت میں ڈرون حملہ کر کے تین مسلح خوارج کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اور مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ بکاخیل میں فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گرد ایک گاڑی میں گولہ بارود لوڈ کر رہے ہیں۔

انٹیلی جنس معلومات پر فوری ردِعمل دیتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے گاڑی کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا۔ شدید دھماکے کے نتیجے میں بارود سے بھری گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار تینوں دہشتگرد موقع پر ہی مارے گئے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کاروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور مربوط حکمتِ عملی کا ثبوت ہے، جس کے باعث دہشتگردوں کی ایک بڑی تخریبی کاروائی کو بروقت ناکام بنا دیا گیا۔

ریاستِ پاکستان کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف اپنائی گئی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت فتنہ الخوارج جیسے گروہوں کے نیٹ ورکس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے منظم اقدامات کا سلسلہ جاری ہے تاکہ ملک میں دیرپا امن اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

سوراب میں بارود سے بھری گاڑی کے دھماکے اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ واقعے میں 3 شہری جاں بحق اور 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

August 12, 2026

بدخشان میں سونے کی کان کنی پر طالبان قیادت اور کمانڈر جمعہ خان فاتح کے درمیان شدید اختلافات کے بعد ان کے داماد کو حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔

August 12, 2026

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 38ویں مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان خطے کے لیے دہشت گردی کا بڑا مرکز بن چکا ہے، جہاں طالبان کی سرپرستی میں فتنة الخوارج اور القاعدہ سرگرم ہیں۔

August 12, 2026

پاکستان نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی، جس میں 3 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ حملے کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

August 12, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *