خبیر پختونخوا: بنوں میں ایف سی لائنز پر حملے میں شامل ایک خودکش کی شناخت افغان شہری کے طور پر سامنے آئی ہے۔ حملہ آور کا نام عبدالعزیز عرف قاصد بتایا جارہا جو افغانستان کے ضلع ماتا خان کا رہائشی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ کل بنوں میں دہشت گردوں نے ایف سی لائن میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ تحقیق کرتے ہوٗے یہ بات سامنے آٗی ہے کہ ان میں سے ایک خودکش حملہ آور جس کا نام عبدالعزیز ہے یہ کافی عرصے سیکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کی فہرست میں شامل تھا ۔
Alert: One of the suicide bombers in the Bannu FC Lines attack has been identified as an Afghan national. The bomber, Abdul Aziz alias Qassid Mohajir, is a resident of Mata Khan district in Afghanistan's Paktika province. Notably, the bomber had previously released a video… pic.twitter.com/tCEo8609qs
— Mahaz (@MahazOfficial1) September 3, 2025
اہم بات یہ ہے کہ یہ وہی خودکش حملہ آور ہے جس نے ماضی قریب میں ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ٹی ٹی پی سے پاکستان میں خودکش حملے کے لیے مدد مانگی تھی۔ دورانِ ویڈیو دہشت گرد عبدالعزیز عرف قاصد مہاجر نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اس وقت افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ضلع بارامچہ میں موجود ہے۔
تاہم گزشتہ کل بنوں میں کیے گئے حملے کے سیکیورٹی حکام کی تحقیقات کے دوران ایک دہشت گرد کی عبدالعزیز کے نام سے شناخت ہوئی جس کچھ عرصہ قبل تحریک طالبان پاکستان سے مدد کی اپیل کی تھی۔
دیکھیں: پاکستان کے خدشات درست ثابت، سابق افغان جنگجو ٹی ٹی پی میں شامل ہونے لگے