"> بنوں میں خوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن؛ 9 خوارج جہنم واصل ایک شدید زخمی - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بنوں میں خوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن؛ 9 خوارج جہنم واصل ایک شدید زخمی

فورسز کو علاقے میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اور معتبر اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے مشترکہ ٹیموں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 9 شرپسند مارے گئے۔
سیکیورٹی آپریشن

ہلاک ہونے والے خوارج چند روز قبل فتح خیل پولیس اسٹیشن پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے میں بھی براہِ راست ملوث تھے اور سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔

May 14, 2026

بنوں: آپریشن عزمِ استحکام اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، بنوں کے علاقے جانی خیل کے نواحی گاؤں شاد خان کلہ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ایک مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔ اس کامیاب کارروائی کے دوران 9 خوارج ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق، فورسز کو علاقے میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اور معتبر اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے مشترکہ ٹیموں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 9 شرپسند مارے گئے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے خوارج چند روز قبل فتح خیل پولیس اسٹیشن پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے میں بھی براہِ راست ملوث تھے اور سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔

ٹھکانے کی تباہی کے بعد فورسز کی جانب سے علاقے میں وسیع پیمانے پر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ فرار ہونے والے دیگر ممکنہ دہشت گردوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملک سے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے تک یہ ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

دیکھئیے:نوجوان منفی پراپیگنڈے اور انفارمیشن وارفیئر سے باخبر رہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *