"> بنوں میں پولیس کا کامیاب آپریشن
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بنوں میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

بنوں کے علاقے میریان میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوا۔
بنوں کے علاقے میریان میں پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ پولیس کا ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ میریان کی حدود میں پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوا۔

May 23, 2026

بنوں: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا ایک بڑا اور ہولناک منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ تھانہ میریان کی حدود میں ہونے والے اس آپریشن کے دوران پولیس اور شرپسندوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کو میریان کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی اور تخریب کاری کی منصوبہ بندی سے متعلق ٹھوس انٹیلی جنس معلومات موصول ہوئی تھیں۔ ان معلومات کی بنیاد پر پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ مقام کو گھیرے میں لے لیا۔

خود کو محصور پا کر دہشت گردوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی بھرپور جوابی حکمتِ عملی اپنائی۔ طویل مقابلے کے بعد پولیس کی مؤثر فائرنگ سے 8 دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

اس شدید جھڑپ کے دوران پولیس کا ایک اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گیا، جبکہ ایک اور اہلکار زخمی ہوا ہے، جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے فوری بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور کسی بھی دوسرے ممکنہ خطرے کے سدِباب کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بنوں پولیس کی اس شاندار کارروائی، غیر معمولی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس جوانوں نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے صوبے کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا۔ انہوں نے شہید اہلکار کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پولیس فرنٹ لائن فورس کے طور پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

دیکھیے: سوشل میڈیا پر ریپ ٹریک وائرل: ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود کا اصل چہرہ بے نقاب

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *