پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے لیے ایک اہم سہولت فراہم کی ہے۔ اب جو پاکستانی بیرونِ ملک رہتے ہیں اور پاکستان آتے ہیں، وہ اپنے موبائل فون کو 120 دن کے لیے بغیر کسی ٹیکس کے فری رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
یہ سہولت ہر دورہ پاکستان پر دستیاب ہوگی، یعنی ہر بار جب بھی کوئی اوورسیز پاکستان آئے گا، وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
اس رجسٹریشن کا عمل بہت آسان بنایا گیا ہے۔ اب کسی بھی دفتر جانے یا لائنوں میں لگنے کی ضرورت نہیں رہی۔ موبائل کی رجسٹریشن صرف چند آسان مراحل میں آن لائن ڈی آںٔی آر بی کے پورٹل پر مکمل کی جا سکتی ہے۔ اس سہولت کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کو بڑھانا اور ان کے مسائل کو کم کرنا ہے۔
حکومت پاکستان کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے جو اوورسیز کمیونٹی کے لیے سہولت اور آسانی پیدا کر رہا ہے۔ اس پالیسی سے ہزاروں اوورسیز پاکستانی فائدہ اٹھا سکیں گے۔