"> بی ایل اے کی پراپیگنڈا ویڈیو بے نقاب
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بی ایل اے کی پراپیگنڈا ویڈیو بے نقاب، دہشت گردی کو طاقت دکھانے کی ناکام کوشش

کالعدم بی ایل اے کی تازہ پروپیگنڈا ویڈیو اپنے کمزور ہوتے نیٹ ورک کو منظم پیش کرنے کی ناکام کوشش ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے گروہ شدید دباؤ کا شکار ہے۔
بی ایل اے کی پراپیگنڈا ویڈیو بے نقاب

کالعدم بی ایل اے کی پراپیگنڈا ویڈیو اور بشیر زیب بلوچ کے نیٹ ورک کی حقیقت فاش۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے یکسو آپریشنز اور عام شہریوں پر مظالم کی تفصیلی خبر۔

August 24, 2026

کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ پراپیگنڈا ویڈیو دراصل اپنے منتشر اور کمزور ہوتے دہشت گرد نیٹ ورک کو ایک منظم قوت کے طور پر پیش کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

ذرائع کے مطابق بشیر زیب بلوچ کی قیادت میں متحرک یہ نیٹ ورک ویڈیو کے ذریعے نام نہاد طاقت کا تاثر قائم کرنا چاہتا ہے۔ تاہم اس گروہ کا ماضی عام شہریوں، اساتذہ، غیر مقامی مزدوروں اور طلبہ کو نشانہ بنانے کی مذموم کارروائیوں سے بھرا ہوا ہے۔

اگرچہ یہ تنظیمی ساخت خود کو بلوچ عوام کے حقوق کا محافظ قرار دیتی ہے، مگر عمل طور پر یہ گروہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، معاشی تخریب کاری اور نجی و عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث رہا ہے۔

سکیورٹی تجزیا کاروں کا کہنا ہے کہ تصویری و ویڈیو پراپیگنڈا اس تلخ حقیقت کو نہیں چھپا سکتا کہ تنظیم کا اصل ہدف بے گناہ شہری ہیں۔ بلوچستان کے عوام ان غیر قانونی اور بیرونی مفادات کے لیے استعمال ہونے والے عناصر کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں۔

صوبے بھر میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری مسلسل اور ٹارگٹڈ کارروائیوں نے ان دہشت گرد نیٹ ورکس کا گھیراؤ سخت کر دیا ہے۔ موجودہ حالات میں سکیورٹی فورسز کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث یہ گروہ اپنی بقا کے لیے تشہیری ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہا ہے۔

دیکھیے: سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں: دہشت گرد گروہ مبالغہ آمیز دعوؤں پر مجبور

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *