"> بی ایل اے خواتین کو ورغلا کر خودکش حملوں کے لیے استعمال کر رہی ہے: ضیا لانگو
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے ٹریپ کرکے استعمال کیا، ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

بی ایل اے خواتین کو جھوٹے بیانیے اور جذباتی بلیک میلنگ کے ذریعے ورغلا کر خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہی ہے، ضیا لانگو۔
بی ایل اے خواتین کو ورغلا کر خودکش حملوں کے لیے استعمال کر رہی ہے: ضیا لانگو

وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم بی ایل اے خواتین کو ورغلا کر اور بلیک میل کر کے خودکش بمبار بنا رہی ہے۔

August 29, 2026

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) بلوچ خواتین اور کم عمر لڑکیوں کو ورغلا کر، گمراہ کر کے اور جذباتی بلیک میلنگ کے ذریعے دہشت گردی اور مبینہ خودکش حملوں کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

متاثرہ 16 سالہ لڑکی زینب اور اس کی 12 سالہ کزن فاطمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضیا لانگو نے بی ایل اے کے نیٹ ورک اور طریقۂ کار کا پردہ چاک کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 16 سالہ زینب کے شوہر سیف کو بی ایل اے کے مقامی کمانڈر نے تنظیم میں شمولیت پر مجبور کیا، جبکہ انکار پر اسے قتل کر دیا گیا۔

وزیر داخلہ کے مطابق شوہر کے قتل کے بعد بی ایل اے کمانڈر نے اس کا موبائل اور سامان گھر پہنچایا اور زینب کو یہ باور کرایا کہ یہ قتل ریاستی اداروں نے کیا ہے۔ اس جھوٹے بیانیے کے ذریعے معصوم زینب کے ذہن میں ریاست کے خلاف نفرت پیدا کی گئی اور اسے دہشت گردانہ اقدامات کے لیے ٹریپ کیا گیا۔

ضیا لانگو نے دورانِ پریس اکنفرنس کہا کہ بی ایل اے اپنے ہی ہاتھوں مارے گئے افراد کا ملبہ ریاست پر ڈال کر بیواؤں اور بچیوں کو جذباتی طور پر بلیک میل کرتی ہے، جو بلوچ روایات اور چادر و چار دیواری کے تقدس کی سنگین پامالی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران متاثرہ لڑکی زینب نے خود پر بیتنے والے واقعات اور بی ایل اے کے ٹریپنگ نیٹ ورک کی روداد بیان کی۔

وزیر داخلہ نے عزم ظاہر کیا کہ ریاست دہشت گردوں کے اس گمراہ کن بیانیے کو ناکام بنائے گی اور خواتین کو ایندھن بنانے والے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ یقینی بنائے گی۔

دیکھیے: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار زخمی

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *