"> منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ علی عباسی کی بہن کی عبوری ضمانت منسوخ - HTN Urdu منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ علی عباسی کی بہن کی عبوری ضمانت منسوخ
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ علی عباسی کی بہن کی عبوری ضمانت منسوخ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک مرحلے پر کیس بند کر دیا تھا، تاہم ایف آئی اے کی اپیل منظور ہونے کے بعد تحقیقات دوبارہ شروع کی گئی اور معاملہ دوبارہ شدت اختیار کر گیا۔
حمزہ علی عباسی کی بہن کی ضمانت منسوخ

ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے 22 بینک اکاؤنٹس میں تقریباً 25 ارب روپے کی خطیر رقم جمع کرائی گئی، جسے بعد ازاں بیرون ملک، خصوصاً دبئی اور امریکا منتقل کیا گیا

March 26, 2026

اسلام آباد: پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں نئی قانونی مشکلات کا شکار ہو گئی ہیں، جہاں عدالت نے ان کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت نے عبوری ضمانت ختم کرتے ہوئے کیس میں مزید قانونی کارروائی کی راہ ہموار کر دی، جس کے بعد تحقیقات میں تیزی آنے کا امکان ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے 22 بینک اکاؤنٹس میں تقریباً 25 ارب روپے کی خطیر رقم جمع کرائی گئی، جسے بعد ازاں بیرون ملک، خصوصاً دبئی اور امریکا منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق اس رقم کے ذرائع تاحال واضح نہیں ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق اس کیس میں پہلے بھی پیش رفت ہوئی تھی اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک مرحلے پر کیس بند کر دیا تھا، تاہم ایف آئی اے کی اپیل منظور ہونے کے بعد تحقیقات دوبارہ شروع کی گئی اور معاملہ دوبارہ شدت اختیار کر گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ رقم کے ذرائع اور منتقلی کے حوالے سے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جبکہ کیس میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

دیکھئیے:ترکی میں بڑا کریک ڈاؤن، ہانڈے ارچل سمیت کئی معروف شخصیات منشیات کیس میں گرفتار

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *