کرغزستان کے سرکاری وفد کے افغانستان کے دورے کے دوران کابل میں کرغزستان ٹریڈ ہاؤس کا افتتاح کیا گیا ہے جس کا مقصد تجارتی تعاون، تبادلے اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے
ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ہیں، انہوں نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ برسوں کے ملحد رہنے کے بعد اب خدا کے وجود پر یقین رکھتے ہیں اور کائنات کو تخلیق کرنے والی ہستی میں ایمان لائے ہیں
پاکستان کے مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے اے پی ایس سانحہ کے 11 سال مکمل ہونے پر شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور انتہا پسندی و دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاست پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا
اہم نکتہ یہ ہے کہ جنگ صرف نقشوں، چارٹس اور اعلیٰ ہیڈکوارٹرز سے نہیں جیتی جاتی۔ تاریخ بتاتی ہے کہ جنگ کا میدان غیر یقینی، افراتفری اور انسانی کمزوریوں سے بھرا ہوتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، سیٹلائٹس اور ڈیجیٹل کمانڈ سسٹمز کے باوجود “جنگ کی دھند” ختم نہیں ہو سکی۔ روس-یوکرین جنگ اس کی تازہ مثال ہے، جہاں جدید نظام جام ہو گئے اور پرانے طریقے دوبارہ اختیار کرنا پڑے۔
مدرسہ فاطمہ اپنے عہد میں بھی آج کی کسی جدید یونیورسٹی سے کم نہ تھا۔ دنیا بھر سے مذہب اور زبان کی قید سے بالاتر ہو کر لوگ یہاں آتے تھے، اور اس دور میں بھی فلکیات، طب اور دیگر جدید علوم یہاں پڑھائے جاتے تھے۔ برصغیر پر انگریز کے تسلط کے بعد بھی مدارس نے علم و شعور کے چراغ روشن رکھے۔ پاکستان میں بھی مدارس کی ایک مضبوط روایت موجود ہے۔
افغان طلباء نے پشاور میں علامہ اقبال اسکالرشپس کے تحت گریجویشن مکمل کی اور پاکستان کی اعلیٰ جامعات سے ڈگریاں حاصل کر کے افغانستان کے مستقبل کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔
افغانوں کی ملک واپسی کی پالیسی اور ملالہ یوسفزئی کی جانب سے تشویشات، جن میں پناہ گزینوں کے تحفظ اور عالمی سطح پر آبادکاری کے مواقع کو بڑھانے کی اپیل شامل ہے۔