بلوچستان کے ضلع چاغی میں آئل ٹینکر اور مسافر گاڑی کے درمیان شدید ٹکراؤ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ سانحہ نوکنڈی کے قریب ریکوڈک سائٹ روڈ پر پیش آیا، جہاں دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔ مسافر گاڑی کے ڈرائیور سمیت متعددرافراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور کا نام خدائے نظر ہے، جو تفتان کا رہائشی ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق دیگر ہلاکتوں کا تعلق افغانستان سے ہے جو غیر قانونی طور پر ایران جانے کے ارادے سے پاکستان سے گزر رہے تھے۔
تمام زخمیوں اور لاشوں کو نوکنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس واقعے کی تفصیلی تحقیقات کر رہی ہے۔
دیکھیں: ہرات سرحد پر 100 افراد کی ایران میں غیر قانونی داخلے کی کوشش، 30 افغان مہاجرین ہلاک