خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ٹھکانے تباہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

October 3, 2026

شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 2, 2026

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

October 2, 2026

قصور میں پاک بھارت سرحد کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی مبینہ فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

October 2, 2026

کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کو پاکستان کا دفاعی حق قرار دیا گیا، جبکہ بہتر گورننس پر بھی زور دیا گیا۔

October 2, 2026

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی بات بہت آگے بڑھ چکی ہے اور اب اس کے نفاذ کے تکنیکی معاملات پر گفتگو ہو رہی ہے۔

October 2, 2026

بلوچستان: یومِ آزادی کا پرجوش جشن، دشمن کے بیانیے کو عوام نے مسترد کر دیا

چمن میں یومِ آزادی کی ریلی سمیت بلوچستان بھر میں عوام کے پرجوش استقبال نے ملک دشمن عناصر کے اس بیانیے کو غلط ثابت کر دیا کہ صوبے میں یومِ آزادی سے لاتعلقی پائی جاتی ہے۔

بلوچستان بھر میں عوام نے یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منا کر ملک دشمن عناصر کے پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا، کوئٹہ، گوادر اور دیگر اضلاع میں بھی تقریبات کا اہتمام۔

August 14, 2026

بلوچستان کے شہر چمن میں یومِ آزادی کے موقع پر بھرپور ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ اس دن کی خوشی منا رہے ہیں جب ان کا وطن آزاد ہوا۔ چمن کے عوام نے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وطن کے لیے ہمیشہ قربانی دینے کو تیار ہیں۔ شرکاء نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ یومِ آزادی کے موقع پر اپنے وطن سے اظہارِ محبت کے لیے گھروں سے باہر نکلیں۔

بھارت، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی جیسے ملک دشمن عناصر عرصے سے یہ بیانیہ پھیلانے کی کوشش کرتے رہے ہیں کہ بلوچستان میں یومِ آزادی کی کوئی حیثیت نہیں اور عوام اس دن سے لاتعلق ہیں۔

تاہم چمن سمیت بلوچستان بھر میں سڑکوں پر نکلنے والے عوام کے جم غفیر نے اس پروپیگنڈے کو عملی طور پر مسترد کر دیا اور ثابت کیا کہ بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور یومِ آزادی کو اسی جوش و جذبے سے مناتے ہیں جس طرح ملک کے دیگر حصوں میں منایا جاتا ہے۔

کوئٹہ میں تقریبات

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں یومِ آزادی کی مناسبت سے تیاریاں عروج پر رہیں۔ کوئٹہ کی سرکاری و نجی عمارتوں کو سبز ہلالی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا جبکہ اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر بھی سجاوٹ کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر کوئٹہ میں لڑکیوں کی میراتھن دوڑ کا بھی انعقاد ہوا جس میں نوجوان لڑکیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

گوادر

گوادر میں انتظامیہ نے یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پیشگی اجلاس منعقد کیے اور ضلعی سطح پر مکمل انتظامات کیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے قومی پرچم کشائی، ریلیوں اور دیگر پروگراموں کی نگرانی کے لیے متعلقہ حکام کو ذمہ داریاں سونپیں۔

بلوچستان بھر میں

صوبے کے دیگر اضلاع سمیت تربت، خضدار، سبی اور دیگر شہروں میں بھی یومِ آزادی کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں اور پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ نوجوانوں اور طلبہ کی بڑی تعداد نے ان تقریبات میں شرکت کی اور قومی نغموں کے ساتھ یومِ آزادی کی خوشیوں کا اظہار کیا۔ بلوچستان بھر میں کھیلوں کے میدان بھی آباد رہے اور مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس سے نوجوانوں میں قومی جذبہ مزید اجاگر ہوا۔

عوام کی جانب سے صوبے بھر میں یومِ آزادی کے اس بھرپور جشن نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ بلوچستان کے عوام ملک دشمن پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور قومی یکجہتی پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ٹھکانے تباہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

October 3, 2026

شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 2, 2026

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

October 2, 2026

قصور میں پاک بھارت سرحد کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی مبینہ فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

October 2, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *