ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی کے قتل کی تحقیقات میں مبینہ حملہ آور کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آگئی جبکہ تفتیش کاروں نے نے ایک پستول بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے امریکی صدر کے قریبی ساتھی چارلی کرک قتل کیس میں ایک مشتبہ شخص کی تصویر اور ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ قتل میں استعمال ہونے والی پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
مقتولہ شخص ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادی تھے جنہیں بدھ کے روز یوٹاہ یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب کے دوران نامعلوم حملہ آور نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
حکام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سیکیورٹی کیمروں میں ایک شخص کو چھت پر چڑھتے ہوئے دیکھآ جہاں سے اس نے چارلی کرک پر گولی چلائی۔

ایف بی آئی نے حملہ آور کی گرفتاری معاونت کرنے والے کے لیے 1 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا ہے۔ قاتل کی شناخت کے لیے تصویر اور ویڈیو جاری کی ہے جن میں ایک مشتبہ شخص کو دیکھا گیا ہے۔