چین کے سمندری تیل کے سب سے بڑے ذخیرے بوہائی آئل فیلڈ نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے سال 2025 میں تیل اور گیس کی پیداوار میں 40 ملین ٹن سے تجاوز کرلیا ہے۔ چائنا نیشنل آف شور آئل کارپوریشن کے مطابق بوہائی آئل فیلڈ 1965 میں دریافت ہوا تھا اور اسے چین کی سمندری تیل صنعت کی جائے پیدائش سمجھا جاتا ہے۔
اب اس فیلڈ میں 60 سے زائد فعال تیل و گیس کے کنویں اور 200 سے زیادہ پیداواری سہولیات موجود ہیں۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران یہاں پیداوار میں سالانہ اوسطاً 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اور اس فیلڈ کی اضافی تیل کی پیداوار ملک بھر میں ہونے والے کل اضافے کا تقریباً 40 فیصد ہے۔
اب تک بوہائی آئل فیلڈ سے مجموعی طور پر 600 ملین ٹن سے زیادہ خام تیل حاصل کر لیا ہے۔ کمپنی نے ملک کی سب سے بڑی سمندری تیل و گیس کی پیداوار کی بنیاد بھی قائم کر دی ہے، جو ترقی، تعمیر اور آپریشن کے تمام مراحل کو یکجا کرتی ہے۔
اس موقع پر ماہرین کا کہنا ہے کہ پیداوار کا یہ نیا ریکارڈ چین کی توانائی کی سلامتی اور معاشی استحکام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
دیکھیں: چین سے جنگ ہونے کی صورت میں امریکہ کو شکست کا سامنا ہوگا، خفیہ رپورٹ جاری