"> چین اور پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے 5 نکاتی منصوبہ، جنگ بندی اور مذاکرات پر زور - HTN Urdu چین اور پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے 5 نکاتی منصوبہ، جنگ بندی اور مذاکرات پر زور
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

چین اور پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے 5 نکاتی منصوبہ، جنگ بندی اور مذاکرات پر زور

دونوں ممالک نے سب سے پہلے فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشیدگی میں مزید اضافہ روکنا ضروری ہے تاکہ متاثرہ علاقوں تک انسانی امداد پہنچائی جا سکے۔
پاکستان اور چین کا مشترکہ قدم

اہم بحری راستوں، خصوصاً آبنائے ہرمز کی سکیورٹی یقینی بنانے پر زور دیا گیا تاکہ جہاز رانی اور عالمی تجارت متاثر نہ ہو اور عالمی سپلائی چین میں رکاوٹیں پیدا نہ ہوں۔

March 31, 2026

بیجنگ: چین اور پاکستان نے خلیج اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کیلئے مشترکہ طور پر 5 نکاتی امن منصوبہ پیش کر دیا، جس میں فوری جنگ بندی اور مذاکرات کے آغاز پر زور دیا گیا ہے۔

یہ منصوبہ بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات کے بعد سامنے آیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے سب سے پہلے فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشیدگی میں مزید اضافہ روکنا ضروری ہے تاکہ متاثرہ علاقوں تک انسانی امداد پہنچائی جا سکے۔

دوسرے نکتے میں چین اور پاکستان نے واضح کیا کہ مسائل کا واحد حل مذاکرات اور سفارتکاری ہے، اور تمام فریقین کو بالخصوص ایران اور خلیجی ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے بات چیت کی میز پر آنا چاہیے۔

منصوبے میں شہریوں اور اہم تنصیبات کے تحفظ پر بھی زور دیا گیا ہے، جس کے تحت بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے توانائی مراکز اور جوہری تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔

چوتھے نکتے میں اہم بحری راستوں، خصوصاً آبنائے ہرمز کی سکیورٹی یقینی بنانے پر زور دیا گیا تاکہ جہاز رانی اور عالمی تجارت متاثر نہ ہو اور عالمی سپلائی چین میں رکاوٹیں پیدا نہ ہوں۔

پانچویں نکتے میں اقوام متحدہ کے چارٹر کی مکمل پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ پائیدار امن کے لیے بین الاقوامی قانون اور کثیرالجہتی نظام کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے، جبکہ اقوام متحدہ کو مرکزی کردار ادا کرنا ہوگا۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ مشترکہ منصوبہ خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن کے قیام اور عالمی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے ایک اہم سفارتی پیشرفت ہے۔

دیکھئیے:چین کا اسلام آباد پر اعتماد؛ مشرقِ وسطیٰ تنازع کے حل میں پاکستان کی کوششیں ناگزیر قرار

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *