چین نے جموں و کشمیر کے شاکسگام وادی علاقے پر بھارت کے دعوے کو سختی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ علاقہ تاریخی اور قانونی طور پر چین کے تحت آتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ شاکسگام وادی چین کا اہم حصہ ہے اور اس پر بیجنگ کا مکمل اختیار ہے۔
چینی ترجمان کا کہنا ہے کہ چین کو اپنے علاقے میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور تعمیر کا مکمل حق حاصل ہے اور اس ضمن میں کسی بھی بیرونی مداخلت یا اعتراض کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اپنے علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کرے گا اور کسی بھی قسم کی علاقائی دعوے دارانہ سرگرمیوں کو روکنے کا حق رکھتا ہے۔
Breaking: China rejects India's claim to Shaksgam Valley in Kashmir
— Shashank Mattoo (@MattooShashank) January 13, 2026
"The territory you mentioned belongs to China. It’s fully justified for China to conduct infrastructure construction on its own territory," says China's Foreign Ministry pic.twitter.com/CMmyWvK4z5
شاکسگام وادی تاریخی طور پر ایک متنازعہ خطہ ہے جو چین کے سنکیانگ صوبے اور پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان کے درمیان واقع ہے۔ بھارت نے اس علاقے پر دعویٰ کیا ہوا ہے، جسے چین نے ہمیشہ مسترد کیا ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارت نے حال ہی میں اس علاقے میں چینی انفراسٹرکچر منصوبوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ چینی ترجمان نے کہا کہ بیجنگ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، لیکن اپنے علاقائی حقوق کے تحفظ میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
دیکھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنگلہ دیش کے ایئر چیف کو مینار پاکستان کا علامتی تحفہ پیش کر دیا