غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے جواب میں ایران کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی دھمکی دے دی۔

September 1, 2026

ایران میں مقیم پاکستانیوں کی واپسی: 70 سے زائد شہری وطن پہنچ گئے، وزیر اعلی بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا ایران سے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کا اعلان؛ 70 شہری وطن پہنچ گئے، سرحدی مقامات پر سہولیات فراہم کرنے کے احکامات
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا ایران سے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کا اعلان؛ 70 شہری وطن پہنچ گئے، سرحدی مقامات پر سہولیات فراہم کرنے کے احکامات

ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل شروع۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر تفتان بارڈر پر امیگریشن حکام 24 گھنٹے تعینات

March 2, 2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کی محفوظ وطن واپسی کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان کے مطابق اب تک 70 سے زائد پاکستانی شہری بحفاظت وطن پہنچ چکے ہیں، جنہیں سرحدی حکام کی جانب سے ضروری معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے ہدایت کی ہے کہ امیگریشن حکام سرحدی مقامات پر چوبیس گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دیں تاکہ مسافروں کی آمد و رفت کا عمل کسی تعطل کے بغیر منظم انداز میں مکمل ہو سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کو اولیت دے رہی ہے اور سرحد پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔

اس سلسلے میں سرحد سے متصل اضلاع کی انتظامیہ کو بھی خصوصی احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وطن واپس لوٹنے والے مسافروں کو رہائش، خوراک اور طبی امداد سمیت تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس پورے عمل کی خود نگرانی کریں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دیکھیے: ایران پر حملہ؛ کون کیا چاہتا، کہاں کھڑا ہے؟

متعلقہ مضامین

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *