جرمنی کے شہر بون میں افغانستان کا جنرل قونصل خانے اپنے کام کا آغاز دوبارہ کر رہا ہے۔ یہ قونصل خانہ کئی ماہ تک تعطل کا شکار رہا تھا، تاہم اب افغان حکومت کی جانب سے اس کی خدمات دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں۔ بون میں مقیم افغان شہری اب قونصل خانہ کے ذریعے مختلف قانونی، سفارتی اور انسانی خدمات حاصل کر سکیں گے، جن میں پاسپورٹ کی تجدید، ویزہ درخواستیں، سرکاری دستاویزات کی تصدیق اور دیگر قونصلر خدمات شامل ہیں۔
په #بون ښار کې د #افغانستان_جنرال_قونسلگرۍ د فعالیتونو د بېرته پیل #خبرتیا pic.twitter.com/6JUJGDBumR
— AFG Consulate General Bonn (@AFGGCBonn) November 9, 2025
افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق بون میں جنرل قونصل خانہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے دوبارہ فعال ہو گیا ہے۔
شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ قونصلر خدمات کے لیے پہلے سے ملاقات کا وقت طے کریں تاکہ کام کی روانی اور نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔ اس اقدام سے جرمنی میں مقیم افغان کمیونٹی کے لیے قانونی اور سفارتی سہولیات تک رسائی آسان ہو جائے گی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔