سیشن کورٹ اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات کے کیس میں سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

March 9, 2026

ڈیرہ غازی خان کے سرحدی گاؤں جوتر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔ اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

March 9, 2026

قطر کی وزارتِ داخلہ نے سوشل میڈیا پر گمراہ کن ویڈیوز اور جھوٹی معلومات پھیلانے کے الزام میں 313 افراد کو گرفتار کر لیا ہے

March 9, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے گل لک خیل میں افغان سرزمین سے فائر کیے گئے مارٹر گولے سے ایک بچہ جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے

March 9, 2026

مجتبی خامنہ ای کا سپریم لیڈر بننا خطے کے لئے مفید ہے یا مضر یہ تو وقت کے ساتھ ہی پتہ چلے گا، طاقت کے کھیل میں فوری نتائج کم ہی نکلتے ہیں اور اکثر فیصلے وقت کی کسوٹی پر ہی اپنی حقیقت ظاہر کرتے ہیں

March 9, 2026

بنوں کے علاقے مزنگہ میں 30 سے 35 دہشت گردوں کے حملے کو پولیس اور مقامی عوام نے مشترکہ طور پر ناکام بنا دیا۔ شدید مقابلے کے بعد حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہونے پر مجبور ہو گئے

March 9, 2026

ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی: 4دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ غازی خان کے سرحدی گاؤں جوتر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔ اسلحہ اور بارودی مواد برآمد
ڈیرہ غازی خان کے سرحدی گاؤں جوتر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔ اسلحہ اور بارودی مواد برآمد، فرار ہونے والے 11 دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے

فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ 11 دیگر دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریبی پہاڑی سلسلے کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

March 9, 2026

سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان کے سرحدی گاؤں جوتر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جوتر کے علاقے میں 15 کے قریب دہشت گرد موجود ہیں۔

اطلاع ملتے ہی فوری طور پر کاروائی کا آغاز کیا اور علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ جیسے ہی سکیورٹی اہلکار دہشت گردوں کے ٹھکانے کے قریب پہنچے، دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بھی بھرپور جوابی کاروائی کی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق محکمہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جوتر کے سرحدی علاقے میں 15 کے قریب دہشت گرد موجود ہیں۔ اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے فوری طور پر علاقے کی ناکہ بندی کی اور آپریشن کا آغاز کیا۔ جیسے ہی سیکیورٹی اہلکار دہشت گردوں کے ٹھکانے کے قریب پہنچے، عسکریت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بھرپور جوابی کاروائی کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ 11 دیگر دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریبی پہاڑی سلسلے کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سی ٹی ڈی حکام نے جائے وقوعہ سے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید رائفلیں، گولیاں، بارودی مواد اور دیگر تخریبی سامان برآمد کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ فرار ہونے والے 11 دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں تعینات ہے اور مشتبہ ٹھکانوں کی مسلسل تلاشی لی جا رہی ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ انسدادِ دہشت گردی پنجاب ‘محفوظ پنجاب’ کے ہدف کے حصول کے لیے تندہی سے کوشاں ہے اور دہشت گردی کی اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

ڈی جی خان کی ضلعی انتظامیہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

سیشن کورٹ اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات کے کیس میں سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

March 9, 2026

قطر کی وزارتِ داخلہ نے سوشل میڈیا پر گمراہ کن ویڈیوز اور جھوٹی معلومات پھیلانے کے الزام میں 313 افراد کو گرفتار کر لیا ہے

March 9, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے گل لک خیل میں افغان سرزمین سے فائر کیے گئے مارٹر گولے سے ایک بچہ جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے

March 9, 2026

مجتبی خامنہ ای کا سپریم لیڈر بننا خطے کے لئے مفید ہے یا مضر یہ تو وقت کے ساتھ ہی پتہ چلے گا، طاقت کے کھیل میں فوری نتائج کم ہی نکلتے ہیں اور اکثر فیصلے وقت کی کسوٹی پر ہی اپنی حقیقت ظاہر کرتے ہیں

March 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *