برطانوی جریدے ‘دی ٹیلی گراف’ کی رپورٹ نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار کے دوران افغانستان میں بڑھتی ہوئی غربت، 34 لاکھ شہریوں کے انخلا، خواتین پر پابندیوں اور انسانی بحران کی سنگین تصویر پیش کر دی ہے۔

August 15, 2026

طالبان کے وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب کے الزامات پر پاکستان نے واضح کیا ہے کہ تعلقات میں بہتری کے لیے افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی کی دہشت گردی پر ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی ضروری ہے۔

August 15, 2026

یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، ان کے تجربے کو قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیا۔

August 15, 2026

ذبیح اللہ مجاہد کے بی بی سی انٹرویو نے طالبان حکومت کے 5 سال بعد بھی افغانستان میں سیاسی عدم شمولیت، 20 سالہ عبوری نظام اور پابندیوں پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

August 15, 2026

خاران کے علاقے لجے میں سکیورٹی فورسز کا فتنۂ ہندوستان کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ابتدائی طور پر 7 دہشتگرد ہلاک، سرچ آپریشن جاری۔

August 15, 2026

شمالی وزیرستان کے ٹنڈی گاؤں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مارٹر گولے کی زد میں آ کر ٹی ٹی پی کا خطرناک خارجی دہشتگرد ابوبکر عرف سبین ہلاک ہو گیا۔

August 15, 2026

پولیس اور عوام کا مثالی اتحاد: بنوں میں فتنہ الخوارج کے 30 سے زائد دہشت گرد پسپا

بنوں کے علاقے مزنگہ میں 30 سے 35 دہشت گردوں کے حملے کو پولیس اور مقامی عوام نے مشترکہ طور پر ناکام بنا دیا۔ شدید مقابلے کے بعد حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہونے پر مجبور ہو گئے
بنوں کے علاقے مزنگہ میں 30 سے 35 دہشت گردوں کے حملے کو پولیس اور مقامی عوام نے مشترکہ طور پر ناکام بنا دیا۔ شدید مقابلے کے بعد حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہونے پر مجبور ہو گئے

بنوں میں پولیس چوکی مزنگہ پر فتنہ الخوارج کا بڑا حملہ ناکام ہو گیا۔ سکیورٹی فورسز اور مقامی عوام کی بروقت جوابی کاروائی سے دہشت گرد پسپا ہو گئے۔ آئی جی پی خیبر پختونخوا نے پولیس اور شہریوں کی بہادری کو سراہا

March 9, 2026

بنوں کے علاقے مزنگہ میں واقع پولیس چوکی پر ‘فتنہ الخوارج’ کے 30 سے 35 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا، جسے پولیس، سکیورٹی اہلکاروں اور مقامی غیرت مند عوام نے اپنی مشترکہ جرات اور بروقت جوابی کاروائی سے ناکام بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق رات ساڑھے 12 بجے کے قریب دہشت گردوں نے ٹوچی دریا کے قریب واقع پولیس چوکی مزنگہ پر متعدد سمتوں سے شدید فائرنگ کی۔ چوکی پر تعینات اہلکاروں نے فوری طور پر مورچے سنبھالے اور دہشت گردوں پر جوابی فائرنگ شروع کر دی۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی قیادت میں پولیس لائنز سے تازہ دم دستے موقع پر پہنچے، جبکہ فاتح خیل، سردی خیل اور جانی خیل چوکیوں سے بھی سیکیورٹی فورسز نے فوری پیش قدمی کی۔

اس نازک صورتحال میں مقامی عوام نے بھی مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ مزنگہ کے رہائشی گھروں سے باہر نکل آئے اور دہشت گردوں کے خلاف فائرنگ کر کے سکیورٹی فورسز کا ساتھ دیا، جس سے دہشت گردوں کے قدم اکھڑ گئے۔ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے شدید مقابلے کے بعد حملہ آور اپنے زخمی ساتھیوں کو موٹر سائیکلوں پر لاد کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ حملے میں پولیس کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ “چوکی مزنگہ کا کامیاب دفاع پولیس کی جرات کا منہ بولتا ثبوت ہے، دہشت گردوں کے لیے بنوں کی زمین تنگ کر دی گئی ہے۔”

آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بھی پولیس اور عوام کے اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پولیس اور عوام نے مل کر فتنہ الخوارج کو پسپا کیا، وہ پوری فورس کے لیے مثال ہے۔ انہوں نے بہادر اہلکاروں کے لیے خصوصی انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

برطانوی جریدے ‘دی ٹیلی گراف’ کی رپورٹ نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار کے دوران افغانستان میں بڑھتی ہوئی غربت، 34 لاکھ شہریوں کے انخلا، خواتین پر پابندیوں اور انسانی بحران کی سنگین تصویر پیش کر دی ہے۔

August 15, 2026

طالبان کے وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب کے الزامات پر پاکستان نے واضح کیا ہے کہ تعلقات میں بہتری کے لیے افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی کی دہشت گردی پر ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی ضروری ہے۔

August 15, 2026

یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، ان کے تجربے کو قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیا۔

August 15, 2026

ذبیح اللہ مجاہد کے بی بی سی انٹرویو نے طالبان حکومت کے 5 سال بعد بھی افغانستان میں سیاسی عدم شمولیت، 20 سالہ عبوری نظام اور پابندیوں پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

August 15, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *