افغانستان بھر میں مسلح مزاحمت کا دائرہ پھیل گیا ہے، جہاں طالبان کے انٹیلی جنس اور سکیورٹی مراکز پر حملوں میں درجنوں اہلکار ہلاک ہو گئے۔

October 3, 2026

حکومت سے مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، جس میں لانگ مارچ کی تاریخ بڑھانے اور مذاکرات جاری رکھنے پر غور کیا گیا۔

October 3, 2026

دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے ورکنگ باؤنڈری پر بی ایس ایف کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

October 3, 2026

ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔

October 3, 2026

پنجاب میں سی ٹی ڈی نے 98 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران پاکپتن سے را کے مبینہ دہشت گرد سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

October 3, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی صورت میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کی جا سکتی ہے۔

October 3, 2026

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، پاکپتن سے را کا مبینہ دہشت گرد گرفتار

پنجاب میں سی ٹی ڈی نے 98 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران پاکپتن سے را کے مبینہ دہشت گرد سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
را کا دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب نے صوبہ بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے پاکپتن سے را کے ایجنٹ سمیت 13 دہشت گرد گرفتار کر کے بھاری بارودی مواد برآمد کر لیا۔

October 3, 2026

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 13 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق صوبہ بھر میں 98 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ ان کارروائیوں کے دوران پاکپتن سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا اہم کارندہ واجد بھی پکڑا گیا۔

گرفتار ہونے والے دیگر ملزمان میں عثمان، نعیم، عبدالمنان، اسامہ، حسن اور بابر شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 3 آئی ای ڈی بم، ایک دستی بم اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ اس کے علاوہ 12 ڈیٹونیٹرز اور 35 فٹ فیوز وائر بھی تحویل میں لے لی گئی۔

حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں 13 مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید برآں رواں ہفتے پنجاب میں 1595 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے۔ ان آپریشنز میں 55 ہزار سے زائد افراد کی تصدیق کی گئی جبکہ 52 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے عزم ظاہر کیا کہ محفوظ پنجاب کے ہدف کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

افغانستان بھر میں مسلح مزاحمت کا دائرہ پھیل گیا ہے، جہاں طالبان کے انٹیلی جنس اور سکیورٹی مراکز پر حملوں میں درجنوں اہلکار ہلاک ہو گئے۔

October 3, 2026

حکومت سے مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، جس میں لانگ مارچ کی تاریخ بڑھانے اور مذاکرات جاری رکھنے پر غور کیا گیا۔

October 3, 2026

دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے ورکنگ باؤنڈری پر بی ایس ایف کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

October 3, 2026

ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔

October 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *