"> دالبندین میں 3 افغان شہری سرحد عبور کرتے گرفتار
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 3 افغان شہری گرفتار

دالبندین سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے 3 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کو گزشتہ روز رہا کیا گیا تھا۔
دالبندین میں 3 افغان شہری سرحد عبور کرتے گرفتار

دالبندین میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، پاک افغان سرحد عبور کرنے کی کوشش پر 3 افغان شہری گرفتار۔

August 26, 2026

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دالبندین سیکٹر میں پاک افغان بین الاقوامی سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے 3 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد وہی ہیں جنہیں گزشتہ روز رہا کیا گیا تھا اور اب دوبارہ سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں پکڑے گئے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سرحد پار سے پاکستان میں دہشت گردی اور دراندازی کے خدشات برقرار ہیں۔ کابل پوائنٹ نے بھی گزشتہ روز خبردار کیا تھا کہ ان افراد کو پاکستان مخالف سرگرمیوں، بالخصوص کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال کیے جانے کا خدشہ ہے۔

سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے مشتبہ افراد کو پاکستان میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک دیا۔ واقعے نے پاک افغان سرحد پر مزید مؤثر نگرانی اور سخت سکیورٹی انتظامات کی اہمیت کو مزید اجاگر کردیا ہے۔

پاکستانی سکیورٹی ادارے مسلسل اس مؤقف کا اظہار کرتے رہے ہیں کہ افغانستان سے پاکستان میں غیر قانونی آمدورفت اور دہشت گرد عناصر کی نقل و حرکت کو روکنا ملکی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔

دیکھیے: افغانستان: طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں شدت، فیض آباد حملے میں 3 اہلکار ہلاک

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *