دیوالی کے موقع پر بالی ووڈ کے مشہور اداکار دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی دعا پڈوکون سنگھ کی تصاویر شیئر کردی۔ تصاویر میں اداکارہ دیپیکا اور ان کی بیٹی پیلے رنگ میں ملبوس ہیں۔
یاد رہے کہ دعا پڈوکون سنگھ گزشتہ سال ستمبر کے ماہ میں پیدا ہوئی تھیں لیکن اس سے پہلے ان کی تصویر منظرِ عام پر نہیں آئی تھی۔ اپنی بیٹی کی تصاویہر شئیر کرنے کے ساتھ بالی ووڈ کے دونوں اداکاروں نے مداحوں کو دیوالی کی مبارکباد بھی دی۔

تصاویر میں اداکارہ دیپیکا اور ان کی بیٹی ایک جیسے پیلے رنگ میں ملبوس ہیں۔
مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ تیزی سے ٹرینڈ پر جا رہا ہے جس میں مداح دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور ان کی بیٹی کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ بالی ووڈ کے دیپیکا اور رنویر نے 2018 میں شادی کی تھی اور دعا ان کی پہلی اولاد ہے۔