طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

امریکہ میں پی ٹی ایم کی تقریب کے تناظر میں شائع تجزیے میں آمو سے اباسین کے نعرے کو خطے کی تاریخی و جغرافیائی حقیقتوں سے منافی اور غیر پشتون آبادیوں کی شناخت کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

August 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا معاملہ ستمبر 2026 تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نے نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے منتخب غیر مستقل نشستوں میں اضافے کی حمایت کی ہے۔

August 11, 2026

ڈی آئی خان میں بینک پر حملہ ناکام، پولیس مقابلے میں چار اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں نیشنل بینک پر 20-25 مسلح افراد کے حملے کو پولیس کی فوری کاروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے
ڈیرہ اسماعیل خان میں نیشنل بینک پر 20-25 مسلح افراد کے حملے کو پولیس کی فوری کاروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے

واقعے کے بعد علاقے میں گھیراؤ کرتے ہوئے تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی بھی کی گئی ہے

February 3, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ پروآ میں واقع نیشنل بینک پر 20 سے 25 مسلح افراد نے حملہ کر دیا، تاہم پولیس کی فوری اور مؤثر کاروائی کے نتیجے میں یہ حملہ ناکام ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے بینک میں لوٹ مار کی کوشش کی، جس پر پولیس اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے دوران چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان سجاد احمد صاحب زادہ کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے، جبکہ ایس پی سٹی سرکل اور دیگر پولیس اہلکاروں کی کثیر تعداد بھی جائے وقوعہ پر موجود رہی۔ ڈیرہ پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس کی بروقت کارروائی کی وجہ سے حملہ آور اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں گھیراؤ کرتے ہوئے تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مکمل کنٹرول ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

دیکھیے: سکیورٹی فورسز کا نوشکی میں کامیاب آپریشن، سات دہشت گرد ہلاک

متعلقہ مضامین

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *