مصری وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون اور خطے کے امن و استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ ملاقات میں جانبین نے دفاعی شراکت داری اور سیکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اسی طرح عسکری تربیت اور علاقائی امن کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد نے پاکستان کے لیے مصری قیادت کی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر گفتگو کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اور مصر کے تاریخی تعلقات کو سراہا۔ انکا کہنا تھا کہ خطے کے چیلنجز کے پیش نظر دفاعی شرکات داری کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
دیکھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی ملاقات