پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

شمالی وزیرستان کی آئینہ وزیر کے والد استاد عمر گل کی موت سے متعلق سوشل میڈیا دعوے بے نقاب

عمر گل کو شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان (جسے بعض سرکاری حلقے فتنہ الخوارج قرار دیتے ہیں) کی جانب سے تدریسی سرگرمیاں ترک کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔ انکار پر انہیں 2025 میں اغوا کر لیا گیا اور وہ مبینہ طور پر مسلح عناصر کی تحویل میں رہے۔
شمالی وزیرستان کی آئینہ وزیر کے والد استاد عمر گل کی موت سے متعلق سوشل میڈیا دعوے بے نقاب

اطلاعات کے مطابق 31 جولائی 2025 کو وہ دورانِ قید جاں بحق ہوئے، جس کے بعد ان کی لاش برآمد کر کے اہلِ خانہ کے حوالے کی گئی۔

February 19, 2026

سوشل میڈیا پر بعض بھارتی، افغان اور شدت پسند عناصر سے منسلک اکاؤنٹس کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے اسکول ٹیچر عمر گل، جو ابھرتی ہوئی کم عمر کرکٹر آینہ وزیر کے والد تھے، کو پاک فوج نے حراست میں لے کر قتل کیا۔ یہ دعویٰ اُس وقت شدت سے پھیلایا گیا جب آینہ وزیر کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو منظرِ عام پر آئی اور عوامی سطح پر اسے بھرپور پذیرائی ملی۔

تاہم مقامی ذرائع اور مصدقہ معلومات کے مطابق یہ تاثر حقائق کے برعکس ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر گل کو شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان (جسے بعض سرکاری حلقے فتنہ الخوارج قرار دیتے ہیں) کی جانب سے تدریسی سرگرمیاں ترک کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔ انکار پر انہیں 2025 میں اغوا کر لیا گیا اور وہ مبینہ طور پر مسلح عناصر کی تحویل میں رہے۔

اطلاعات کے مطابق 31 جولائی 2025 کو وہ دورانِ قید جاں بحق ہوئے، جس کے بعد ان کی لاش برآمد کر کے اہلِ خانہ کے حوالے کی گئی۔ مقامی سطح پر دستیاب شواہد کے مطابق انہیں سیکیورٹی اداروں کی تحویل میں قتل کیے جانے کا دعویٰ بے بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی و سماجی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنا اور غیر مصدقہ الزامات پھیلانا منظم معلوماتی مہم کا حصہ ہو سکتا ہے، جس کا مقصد عوامی جذبات کو بھڑکانا اور ریاستی اداروں کے خلاف بداعتمادی پیدا کرنا ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حساس معاملات میں غیر مصدقہ خبروں پر یقین کرنے کے بجائے مستند ذرائع سے تصدیق کریں اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *