امریکا نے اس حوالے سے باضابطہ یقین دہانی کروائی ہے کہ اسرائیل لبنان کی حدود میں مزید عسکری کارروائیاں نہیں کرے گا، جسے خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

April 11, 2026

امجد طہٰ نے اسلام آباد امن مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیے صیہونی ایجنڈے کا سہارا لے لیا۔ نیتن یاہو کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے تجزیہ نگار کا پاکستان اور ترکیہ کی ثالثی کے خلاف بیان دراصل خطے کو جنگ میں دھکیلنے کی سازش ہے

April 11, 2026

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کا نیا باب؛ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اسٹریٹجک معاہدے کے تحت کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گئے۔ اس اقدام کا مقصد علاقائی امن اور دونوں افواج کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے

April 11, 2026

وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات؛ دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تعمیری انداز میں آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا

April 11, 2026

امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات نازک مرحلے میں داخل۔ اسرائیل کو مذاکرات سبوتاژ کرنے والا بڑا فریق قرار دیتے ہوئے ماہرین نے واشنگٹن اور تہران کو لچک دکھانے اور دشمنوں کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے

April 11, 2026

ہرات میں مزار کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ طالبان دورِ حکومت میں آئی ایس کے پی کی بڑھتی ہوئی آپریشنل آزادی اور افغانستان کے دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بننے کی واضح نشاندہی کرتا ہے

April 11, 2026

افغان طالبان کے خلاف مزاحمتی گروہوں کی کارروائیاں تیز؛ فاریاب اور قندوز میں متعدد طالبان ہلاک

فاریاب اور قندوز میں مزاحمتی گروہوں نے افغان طالبان پر حملے کیے، جن میں متعدد ہلاک اور زخمی ہوئے
فاریاب اور قندوز میں مزاحمتی گروہوں نے افغان طالبان پر حملے کیے، جن میں متعدد ہلاک اور زخمی ہوئے

مزاحمتی گروہوں کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد افغانستان کی عوام کو غیر قانونی اور تسلط زدہ طالبان حکومت سے آزاد کرانا ہے

December 2, 2025

افغانستان میں ایک بار پھر اندرونی تنازعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے کو آرہا ہے۔ اسی تناظر میں فاریاب اور قندوز میں مزاحمتی گروہوں نے افغان طالبان حکومت کے اہلکاروں پر حملے کرکے متعدد افراد ہلاک کیے ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاریاب کے صوبائی دارالحکومت میمنہ میں ہفتہ کے روز جبهۀ آزادی افغانستان کے جنگجوؤں نے افغان وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے دفتر پر ایک منظم حملہ کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ حملے میں کم از کم دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے اس یونٹ کے ارکان روزمرہ کی بنیاد پر شہر بھر میں گشت کرتے ہیں اور اس دواران خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات بھی سامنے آتے ہیں۔ خیال رہے کہ جبهۀ آزادی افغانستان گروہ اس سے قبل کابل، تخار اور کاپیسا میں بھی افغان طالبان کے اہلکاروں کو نشانہ بنا چکا ہے۔

قندوز میں افغان طالبان پر حملہ

ہفتے کے روز ٹھیک ایک گھنٹے بعد قندوز صوبے میں اسی گروہ کے جنگجوؤں نے افغان طالبان کے اہلکاروں پر حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق کند، شیرخان بندر شاہراہ کے قریب واقع الچین علاقے میں ہونے والے اس حملے میں ایک اہلکار ہلاک ہوا جبکہ دو زخمی ہوئے۔ مزید یہ کہ حملہ آوروں نے ایک گاڑی کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ واضح رہے کہ مزاحمتی گروہ کے جنگجوؤں اور مقامی شہریوں کو اس کارروائی میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

مزاحمتی کارروائیاں جاری

مذکورہ واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان حکومت کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں جاری ہیں۔ حملہ آور اور مزاحمتی گروہوں کا دعویٰ ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد افغانی عوام اور علاقوں کو غیر قانونی اور تسلط زدہ طالبان حکومت سے آزاد کرانا ہے۔

دیکھیں: خیبر پختونخوا میں ڈرون حملے اور داعش کمانڈروں کی موجودگی کی اطلاعات بے بنیاد قرار

متعلقہ مضامین

امریکا نے اس حوالے سے باضابطہ یقین دہانی کروائی ہے کہ اسرائیل لبنان کی حدود میں مزید عسکری کارروائیاں نہیں کرے گا، جسے خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

April 11, 2026

امجد طہٰ نے اسلام آباد امن مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیے صیہونی ایجنڈے کا سہارا لے لیا۔ نیتن یاہو کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے تجزیہ نگار کا پاکستان اور ترکیہ کی ثالثی کے خلاف بیان دراصل خطے کو جنگ میں دھکیلنے کی سازش ہے

April 11, 2026

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کا نیا باب؛ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اسٹریٹجک معاہدے کے تحت کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گئے۔ اس اقدام کا مقصد علاقائی امن اور دونوں افواج کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے

April 11, 2026

وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات؛ دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تعمیری انداز میں آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا

April 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *