لوئر دیرمیں پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے نامور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی رہائش گاہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ۔ حملہ آوروں نے نسیم شاہ کے گھر کے مرکزی دروازے، کھڑکیوں اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچایا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کا محاصرہ کیا، تاہم ملزمان موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ سے رہائشگاہ کے مین گیٹ، کھڑکیوں اور گاڑی کو نقصان، پولیس کا دعویٰ
— HTN Urdu (@htnurdu) November 10, 2025
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری pic.twitter.com/1wCZRlGeIs
خیبر پختونخوا پولیس نے تھانہ معیار میں نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی طور 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ مزید ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تفتیش و کارروائی جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
دیکھیں: نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا