"> ابرار احمد کی عدم شمولیت پر فواد عالم کا شدید ردِعمل - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ابرار احمد کی عدم شمولیت پر فواد عالم کا شدید ردِعمل

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے ورلڈ کپ میں اسپنر ابرار احمد کو نظر انداز کرنے پر ٹیم مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے “ذاتی پسند” قرار دے دیا

فواد عالم نے ابرار احمد کو ورلڈ کپ میچوں سے باہر بٹھانے پر ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

March 2, 2026

پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے ورلڈ کپ کے اہم میچوں میں اسپنر ابرار احمد کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بنانے پر ٹیم مینجمنٹ، کوچ اور کپتان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے ٹیم کے انتخاب پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ٹورنامنٹ میں ابرار احمد جیسے ماہر اسپنر کی ضرورت تھی تو انہیں بینچ پر بٹھا دیا گیا، جبکہ ناکام بیٹرز اور آل راؤنڈرز کو مسلسل مواقع دیے گئے۔

فواد عالم نے ابرار احمد کی حالیہ کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے خلاف محض 23 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کرنا اس بات کا ثبوت تھا کہ وہ بہترین فارم میں ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں اہم میچوں سے باہر رکھا گیا۔ انہوں نے انتظامیہ سے سوال کیا کہ کیا یہ فیصلہ کسی منطق پر مبنی تھا یا محض پسند ناپسند کی بنیاد پر؟ فواد عالم کا کہنا تھا کہ عثمان طارق اور ابرار احمد کا ایک ساتھ کھیلنا ٹیم کے لیے سود مند ثابت ہو سکتا تھا لیکن مینجمنٹ نے اس آپشن کو نظر انداز کیا۔

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ “یہ ٹیم کسی کپتان، کوچ یا مینجمنٹ کی ذاتی ملکیت نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ٹیم ہے، لہٰذا اسپن اسپیشلسٹ کو باہر بٹھانے کے فیصلے پر متعلقہ افراد کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔” انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی ٹیم کے انتخاب میں ذاتی ترجیحات کے بجائے میرٹ اور ضرورت کو اولیت دی جانی چاہیے۔

دیکھیے: لائبہ خان نے شوہر جواد سے پہلی ملاقات اور محبت کی کہانی سے پردہ اٹھا دیا

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *