ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے سیاسی و سفارتی راستے تلاش کرنے پر گفتگو کی گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے حالیہ سفارتی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس دوران فریقین نے مختلف سفارتی اقدامات کے حوالے سے اپنے مؤقف اور آراء کا تبادلہ بھی کیا۔
بات چیت میں علاقائی صورتحال کے مختلف پہلوؤں کو بھی زیرِ غور لایا گیا۔ موجودہ حالات کے ممکنہ اثرات اور ان سے نمٹنے کے لیے باہمی مشاورت کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ رابطہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت ترین اقتصادی پابندیوں کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد خطے میں سفارتی رابطوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
دیکھیے: صدر ٹرمپ کا ایران کے خلاف سخت ترین اقتصادی جنگ کا اعلان