صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آیا افغانستان میں طالبان حکومت سے متعلق پروپیگنڈا بے نقاب ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے اس سوال کو نامناسب قرار دیا اور بغیر جواب دیے پریس کانفرنس ختم کر دی

March 18, 2026

یومِ پاکستان کے نظریات سے وابستگی کے ساتھ ساتھ وسیع تر کفایت شعاری پالیسی پر بھی عمل جاری رکھا جائے گا

March 18, 2026

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے مواد کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اس گانے کی مذمت ہو رہی ہے لیکن متعلقہ افراد کو اس پر شرمندگی محسوس نہیں ہو رہی

March 18, 2026

شکایت میں الزام لگایا گیا کہ افطار کے دوران چکن بریانی کھائی گئی اور مبینہ طور پر بچا ہوا کھانا دریا میں پھینکا گیا، جس سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے

March 18, 2026

نجف میں پیدا ہونے والے لاریجانی نے پاسدارانِ انقلاب میں شمولیت کے بعد ایران کی داخلی سیاست، پارلیمنٹ اور خارجہ پالیسی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ طویل عرصے تک ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر رہے اور جوہری پروگرام کے چیف مذاکرات کار کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

March 18, 2026

پی ایس ایل گیارہ ایڈیشن میں پہلی بار 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے

March 17, 2026

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، سینکڑوں بستیاں ڈوب گئیں،17 افراد ہلاک

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 2 ستمبر تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، سینکڑوں بستیاں ڈوب گئیں،17 افراد ہلاک

لاہور میں رنگ روڈ سے ملحقہ بادامی باغ کے علاقے میں بھی دریائے راوی کا سیلابی پانی داخل ہوا ہے ۔

August 29, 2025

دریائے چناب، ستلج اور راوی بدستور سیلاب کی لپیٹ میں ، حفاظتی بند ٹوٹنے سے پنجاب میں سیکڑوں بستیاں زیر آب آنے سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں ، سیلاب سے 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

لاہورکے متعدد علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہو گیا ہے ، دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کی وجہ سے فرخ آباد، عزیز کالونی،امین پارک، افغان کالونی،شفیق آباد، مریدوالا کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔

لاہور میں رنگ روڈ سے ملحقہ بادامی باغ کے علاقے میں بھی دریائے راوی کا سیلابی پانی داخل ہوا ہے ۔ چوہنگ کے مختلف علاقے بھی زیر آب آ گئے ہیں۔ چوہنگ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پانی داخل ہونے کے بعد مکینوں نے نقل مکانی کر لی۔

دریائے راوی نے نارنگ منڈی میں بھی تباہی مچا دی، ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی تباہ ہو گئی، مواصلات کا نظام درہم برہم ہونے کے باعث کئی دیہات اور ڈیرہ جات کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا۔

اس کے علاوہ نارووال کے کئی دیہات زیر آب آ گئے، ہزاروں ایکڑپر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، شکر گڑھ نارووال روڈ بھی ڈوب گیا جبکہ قلعہ احمد آباد میں ریلوے ٹریک سیلاب کی زد میں آگیا جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں موضع کلری کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے سو سے زائد دیہات پانی کی لپیٹ میں آنے کے بعد ہزاروں لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ، چنیوٹ میں  8 لاکھ 5300 کیوسک سے زائد پانی کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔

ساہیوال میں اورنگ آباد کے بند میں شگاف پڑنا شروع ہو گیا ہے ، بند سے ملحقہ آبادیاں پانی کی لپیٹ میں آ گئی ہیں ،انتظامیہ نے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 2 ستمبر تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق راولپنڈی، اٹک ، جہلم، چکوال، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور نارووال میں 30 اور 31 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے جس سے سیلابی صورتحال متوقع ہے۔

ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، ساہیوال ، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں 29 تا 31 اگست کے دوران بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 29 تا 31 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان جبکہ مالاکنڈ و ہزارہ ڈویژن ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر بارشوں سے سیلاب جبکہ بلوچستان میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

دیکھیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سیلابی علاقوں کا دورہ، اہم ہدایات جاری کر دیں

متعلقہ مضامین

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آیا افغانستان میں طالبان حکومت سے متعلق پروپیگنڈا بے نقاب ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے اس سوال کو نامناسب قرار دیا اور بغیر جواب دیے پریس کانفرنس ختم کر دی

March 18, 2026

یومِ پاکستان کے نظریات سے وابستگی کے ساتھ ساتھ وسیع تر کفایت شعاری پالیسی پر بھی عمل جاری رکھا جائے گا

March 18, 2026

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے مواد کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اس گانے کی مذمت ہو رہی ہے لیکن متعلقہ افراد کو اس پر شرمندگی محسوس نہیں ہو رہی

March 18, 2026

شکایت میں الزام لگایا گیا کہ افطار کے دوران چکن بریانی کھائی گئی اور مبینہ طور پر بچا ہوا کھانا دریا میں پھینکا گیا، جس سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے

March 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *