پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

بارہ برس، تین حکومتیں اور ریکارڈ بجٹ کے باوجود خیبر پختونخوا میں 47 لاکھ بچے اسکول سے باہر، صاف پانی کی سہولت محدود اور صحت کارڈ مالی بحران کا شکار ہے۔

August 10, 2026

افغان فریڈم فرنٹ نے نورستان کے ضلع دوآب میں طالبان کی سکیورٹی چوکی پر گوریلا حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

August 10, 2026

امریکی کانگریس کے 44 اراکین کا پاکستانی حکام پر پابندیوں کا مطالبہ؛ ماہرین کی شدید تنقید

پاکستانی ماہرین نے واضح کیا کہ داخلی معاملات پر بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا اور ریاست مخالف عناصر کے خلاف کارروائیاں ملکی آئین و قانون کے مطابق جاری رہیں گی۔
امریکی کانگریس کے 44 اراکین کا پاکستانی حکام پر پابندیوں کا مطالبہ؛ ماہرین کی شدید تنقید

یہ خط کانگریس رکن پرمیلا جیا پال اور گریگ کیسر کی جانب سے مرتب کیا گیا جس پر مسلم اراکینِ کانگریس الہان عمر اور راشدہ طلیب سمیت متعدد ارکان کے دستخط موجود ہیں۔

December 5, 2025

امریکی ایوانِ نمائندگان کے 44 ڈیموکریٹ ارکان نے امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کو خط لکھتے ہوئے پاکستان کے سینئر حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ان ارکان نے پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ وہ مبینہ طور پر “ٹرانس نیشنل ریپریشن” اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

یہ خط کانگریس رکن پرمیلا جیا پال اور گریگ کیسر کی جانب سے مرتب کیا گیا جس پر مسلم اراکینِ کانگریس الہان عمر اور راشدہ طلیب سمیت متعدد ارکان کے دستخط موجود ہیں۔

قانون سازوں کے مطابق امریکہ میں موجود پاکستانی نژاد شہریوں اور ناقدین کو ان کے سیاسی خیالات کی وجہ سے ہراسانی، دھمکیوں اور ان کے خاندانوں پر دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ خط میں الزام لگایا گیا کہ پاکستان میں سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، میڈیا پر دباؤ بڑھایا گیا ہے اور سوشل میڈیا اظہار پر سزائیں دی جا رہی ہیں۔

ارکانِ کانگریس نے صحافی احمد نورانی کے اہل خانہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا بھی حوالہ دیا اور دعویٰ کیا کہ پاکستانی ریاستی ادارے اختلافی آوازوں کو دبانے کے لیے طاقت استعمال کر رہے ہیں۔

خط میں 2024 کے انتخابات میں مبینہ بےضابطگیوں کا ذکر کرتے ہوئے امریکا سے مطالبہ کیا گیا کہ ذمہ دار حکام پر ویزا پابندیاں، اثاثہ جات منجمد کرنے اور گلوبل میگنسکی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔ ساتھ ہی سابق وزیرِاعظم عمران خان اور دیگر سیاسی شخصیات کی رہائی کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

ارکان نے سیکریٹری آف اسٹیٹ سے 17 دسمبر 2025 تک جواب طلب کیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں ماہرین کے مطابق پاکستان ان الزامات کو بے بنیاد اور “سیاسی پروپیگنڈا” قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے اور اپنے عدالتی و قانونی نظام کے تحت فیصلے کرتا ہے۔ انسانی حقوق کے احترام اور اظہارِ رائے کی آزادی کے تحفظ کے لیے واضح اقدامات موجود ہیں۔ ماہرین کے مطابق امریکی کانگریس کے بعض ارکان کو گمراہ کن معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو ایسے غیر ضروری بیانیوں سے متاثر نہیں ہونا چاہیے

پاکستانی ماہرین نے واضح کیا کہ داخلی معاملات پر بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا اور ریاست مخالف عناصر کے خلاف کارروائیاں ملکی آئین و قانون کے مطابق جاری رہیں گی۔

دیکھیں: پاکستان کی برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست

متعلقہ مضامین

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *