ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں نوجوانوں کو خاندانوں کی رضامندی کے بغیر فرنٹ لائنز پر بھیجا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں سے متعدد افراد کو سرحدی علاقوں کی جانب منتقل کیا گیا ہے۔ صوبہ تخار سے ایک ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ جبری بھرتیوں میں طالبان ارکان اور عام شہریوں کے درمیان فرق نہیں رکھا جا رہا اور مقامی طالبان افسران کے ذریعے افراد کو کابل منتقل کر کے وہاں سے سرحدی محاذوں پر بھیجا جا رہا ہے۔

March 4, 2026

جس کا رزق اور جس کا جینا مرنا کسی اور کی مرضی کے تابع ہو، اس سے بے لاگ حق گوئی کی توقع مشکل ہوتی ہے۔ یہی پس منظر بھارتی مولانا سلمان حسینی ندوی کے بیانات اور ان کے طرزِ فکر پر بھی سوال اٹھاتا ہے

March 4, 2026

افغان طالبان کے ایک کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر مالی امداد فراہم کی جائے تو وہ ایران کے خلاف زمینی فوجی کارروائی کے لیے تیار ہیں

March 4, 2026

ریفارم یو کے کی رہنما لیلا کننگھم نے ایک مجرمانہ واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم برطانوی وزارتِ انصاف کے سرکاری اعداد و شمار ان کے نسل پرستانہ بیانیے کی نفی کر رہے ہیں

March 4, 2026

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشات کے پیشِ نظر سعودی عرب نے پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے متبادل بحری راستے اور یانبو بندرگاہ کے استعمال کی یقین دہانی کرا دی ہے

March 4, 2026

بین الاقوامی اداروں کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی کے محرکات کو نظرانداز کرنا اور محض یک طرفہ بیانیے کو فروغ دینا خطے میں امن کی کوششوں کو ثبوتاژ کرنے کے مترادف ہے

March 4, 2026

طالبان کو افرادی قلت کا سامنا، موجودہ فورسز کے لڑائی سے انکار کے بعد شمالی صوبوں میں جبری بھرتیوں کی اطلاعات

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں نوجوانوں کو خاندانوں کی رضامندی کے بغیر فرنٹ لائنز پر بھیجا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں سے متعدد افراد کو سرحدی علاقوں کی جانب منتقل کیا گیا ہے۔ صوبہ تخار سے ایک ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ جبری بھرتیوں میں طالبان ارکان اور عام شہریوں کے درمیان فرق نہیں رکھا جا رہا اور مقامی طالبان افسران کے ذریعے افراد کو کابل منتقل کر کے وہاں سے سرحدی محاذوں پر بھیجا جا رہا ہے۔
طالبان کو افرادی قلت کا سامنا، موجودہ فورسز کے لڑائی سے انکار کے بعد شمالی صوبوں میں جبری بھرتیوں کی اطلاعات

تاحال طالبان حکام کی جانب سے ان الزامات پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ صورتحال کی حساسیت کے پیش نظر آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق ممکن نہیں، تاہم شمالی افغانستان سے آنے والی اطلاعات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتی ہیں۔

March 4, 2026

پاک افغان کشیدگی میں شدت اور طوالت کے بعد طالبان کو مبینہ طور پر افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث شمالی اور شمال مشرقی صوبوں میں جبری بھرتیوں کا سلسلہ شروع کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف لڑائی کے لیے مالی مراعات کی پیشکش کی جا رہی ہے، جبکہ انکار کی صورت میں زبردستی بھرتی کیے جانے کے واقعات بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں نوجوانوں کو خاندانوں کی رضامندی کے بغیر فرنٹ لائنز پر بھیجا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں سے متعدد افراد کو سرحدی علاقوں کی جانب منتقل کیا گیا ہے۔ صوبہ تخار سے ایک ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ جبری بھرتیوں میں طالبان ارکان اور عام شہریوں کے درمیان فرق نہیں رکھا جا رہا اور مقامی طالبان افسران کے ذریعے افراد کو کابل منتقل کر کے وہاں سے سرحدی محاذوں پر بھیجا جا رہا ہے۔

اسی ذریعے کے مطابق طالبان کی حکمت عملی میں مبینہ طور پر غیر پشتون نوجوانوں، بالخصوص ازبک شہریوں، کو زیادہ تعداد میں بھرتی کرنے کا رجحان شامل ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس اقدام کے ذریعے ایک جانب بعض علاقوں میں آبادیاتی و معاشی اثرات مرتب کیے جا رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب علاقائی سطح پر پاکستان کے بارے میں پائے جانے والے مثبت جذبات کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

مقامی سطح پر یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ جبری طور پر بھیجے جانے والے افراد کے اہلِ خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں اور کئی خاندان اپنے نوجوانوں کی واپسی کے لیے فکرمند ہیں۔ اسی نوعیت کی اطلاعات صوبہ سرِ پل سے بھی موصول ہوئی ہیں جہاں مبینہ طور پر نوجوانوں کو محاذ پر بھیجنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

تاحال طالبان حکام کی جانب سے ان الزامات پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ صورتحال کی حساسیت کے پیش نظر آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق ممکن نہیں، تاہم شمالی افغانستان سے آنے والی اطلاعات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جس کا رزق اور جس کا جینا مرنا کسی اور کی مرضی کے تابع ہو، اس سے بے لاگ حق گوئی کی توقع مشکل ہوتی ہے۔ یہی پس منظر بھارتی مولانا سلمان حسینی ندوی کے بیانات اور ان کے طرزِ فکر پر بھی سوال اٹھاتا ہے

March 4, 2026

افغان طالبان کے ایک کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر مالی امداد فراہم کی جائے تو وہ ایران کے خلاف زمینی فوجی کارروائی کے لیے تیار ہیں

March 4, 2026

ریفارم یو کے کی رہنما لیلا کننگھم نے ایک مجرمانہ واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم برطانوی وزارتِ انصاف کے سرکاری اعداد و شمار ان کے نسل پرستانہ بیانیے کی نفی کر رہے ہیں

March 4, 2026

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشات کے پیشِ نظر سعودی عرب نے پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے متبادل بحری راستے اور یانبو بندرگاہ کے استعمال کی یقین دہانی کرا دی ہے

March 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *