ترک نمائندے نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترکی دونوں ممالک کے درمیان مثبت پیش رفت کیلئے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

April 12, 2026

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تنقید کا بڑا حصہ ایسے اکاؤنٹس سے منسلک بتایا جا رہا ہے جو حکومتی بیانیے کے قریب سمجھے جاتے ہیں

April 12, 2026

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ ڈیوون کونوے 45 اور مارک چیپمین 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

April 12, 2026

سکیورٹی اداروں کے مطابق یہ پیش رفت سرحد پار دہشتگردی کے روابط کی نشاندہی کرتی ہے، جبکہ پاکستان بارہا افغان سرزمین کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے افغان حکام کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

April 12, 2026

خطے میں جاری تبدیلیوں اور چین کے شہر ارومچی میں ہونے والے حالیہ مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے علاقائی استحکام اور سفارتی روابط کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

April 12, 2026

امریکی صدر ٹرمپ کا بیان فیصلہ کن ہے، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کی ناکامی کی واحد وجہ ایران کا جوہری پروگرام پر مؤقف تھا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر نکات پر اتفاق ہو گیا تھا، مگر ایران نے جوہری معاملے پر کوئی لچک نہیں دکھائی، جس کے باعث حتمی معاہدہ ممکن نہ ہو سکا۔

April 12, 2026

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ پر تفصیلی بات چیت

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب خطے میں امن، استحکام اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کے لیے مل کر مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے ٹیلوفونک رابطہ، غزہ پر تفصیلی بات چیت

اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتفاق کیا کہ غزہ میں جاری انسانی المیے کے خاتمے کے لیے علاقائی اور عالمی سطح پر ہم آہنگ سفارتکاری ناگزیر ہے۔

September 30, 2025

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اسلام آباد واپسی پر آج رات دیر گئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ کی موجودہ سنگین صورتحال پر تفصیلی اور بامعنی گفتگو کی۔ بات چیت میں حالیہ سفارتی کوششوں کا حوالہ دیا گیا جن میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے دوران آٹھ عرب-اسلامی ممالک (سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکی، انڈونیشیا اور پاکستان) کے وزرائے خارجہ اور امریکہ کے ساتھ کئی دور کے مشاورتی اجلاس شامل تھے۔

اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتفاق کیا کہ غزہ میں جاری انسانی المیے کے خاتمے کے لیے علاقائی اور عالمی سطح پر ہم آہنگ سفارتکاری ناگزیر ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کی مشکلات کا فوری خاتمہ اور ایک منصفانہ و پائیدار امن کا قیام مشترکہ ہدف ہونا چاہیے۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب خطے میں امن، استحکام اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کے لیے مل کر مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔

دیکھیں: اٹہتر ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ، 917 طیارے اور 840 ٹینک: سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیوں کیا؟

متعلقہ مضامین

ترک نمائندے نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترکی دونوں ممالک کے درمیان مثبت پیش رفت کیلئے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

April 12, 2026

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تنقید کا بڑا حصہ ایسے اکاؤنٹس سے منسلک بتایا جا رہا ہے جو حکومتی بیانیے کے قریب سمجھے جاتے ہیں

April 12, 2026

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ ڈیوون کونوے 45 اور مارک چیپمین 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

April 12, 2026

سکیورٹی اداروں کے مطابق یہ پیش رفت سرحد پار دہشتگردی کے روابط کی نشاندہی کرتی ہے، جبکہ پاکستان بارہا افغان سرزمین کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے افغان حکام کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

April 12, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *