فرانس کی حکومت نے پاکستان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور پولیو کے خاتمے کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے پر محترمہ عائشہ رضا فاروق کو اپنے قومی اعزاز “نیشنل آرڈر آف میرٹ” سے نوازا ہے۔ عائشہ رضا فاروق اس وقت نیشنل کمیشن برائے حقوقِ اطفال کی چیئرپرسن اور انسدادِ پولیو مہم کی قومی رابطہ کار کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں۔
فرانسیسی حکومت کی جانب سے یہ اعلیٰ ترین اعزاز ان کی انسانی حقوق، بالخصوص بچوں کے حقوق کے فروغ کے لیے غیر متزلزل وابستگی اور انتھک جدوجہد کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ عائشہ رضا فاروق نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس کی بدولت پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی مہم کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔
🇫🇷 🇵🇰 1/3 Very pleased to have presented the National Order of Merit (Knight's rank) to Ms. Ayesha Raza Farooq, Chairperson of the National Commission for Children's Rights and National Coordinator for the Polio Eradication Campaign!@AyeshaRaza13 @NCRC_Pakistan pic.twitter.com/m76RIZiE3u
— France in Pakistan 🇫🇷🇪🇺 (@FranceinPak) February 13, 2026
علاوہ ازیں انہوں نے انسانی حقوق سے متعلق مشترکہ ترجیحات پر پاکستان اور فرانس کے مابین باہمی تعاون کو مستحکم کرنے میں بھی مسلسل اور موثر کردار ادا کیا ہے۔ اس اعزاز کی تفویض دونوں ممالک کے درمیان سماجی و انسانی ہمدردی کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے اشتراکِ عمل کی عکاسی کرتی ہے۔
دیکھیے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم