فرانسیسی حکومت نے فلسطین کو باقاعدہ ریاست تسلیم کرتے ہوئے ایفل ٹاور پر فلسطین اور اسرائیلی کے پرچم لہرا دیے۔
اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔
صدر میکرون نے خطاب کے دوران کہا کہ آج میں فلسطین کو باقاعدہ ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی طرف سے پوری کوشش کرنی ہوگی کہ امن و امان ہر صورت مین قائم رکھیں اور آج ہم امن و استحکام کے لیے ہی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں موجود ہیں۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جنگ اور لوگوں کی ہجرت روکی جائے نیز دو ریاستی حل کو ممکن بنایا جائے۔
دیکھیں: برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا