معروف برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے پاکستان کی غیر معمولی معاشی پیشرفت پر رپورٹ شائع کرتے ہوئے ایک بار پھر مغربی میڈیا کے روایتی تعصب کا مظاہرہ کیا ہے۔ اخبار نے ملک کی سویلین حکومت کے لیے ملٹری گورنمنٹ کی متنازع اور بدنیتی پر مبنی سرخی قائم کی، جس پر عالمی اور قومی سطح پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
Look at the Western propaganda.
— Maximus47 (@eavesdropper73) October 26, 2026
If this Financial Times headline is not malicious propaganda then what else is propaganda?
These Westerners have a huge sense of entitlement over Global South.
Their media outlets are nothing but propaganda platforms when it comes to non-white… pic.twitter.com/NfAN2wqCAZ
خود فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستان نے شدید معاشی بحران سے نکل کر شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ لندن میں 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز دو گنا سے زائد اوور سبسکرائب ہوئے، افراطِ زر 38 فیصد سے گر کر سنگل ڈیجٹ پر آ گیا، مرکزی بینک کے ذخائر 21.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے اور ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کر دی ہے۔
ان تمام مثبت معاشی اعشاریوں کے باوجود منفی عنوانات تراشنا مغربی میڈیا کے بالادست اور استحصالی ذہن کا عکاس ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، مغربی ذرائع ابلاغ گلوبل ساؤتھ یعنی ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے خود مختار ممالک کی ترقی کو ہضم کرنے سے قاصر ہیں اور آزادیِ صحافت کی آڑ میں مخصوص فکری و سیاسی مفادات کا پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں۔





