مبصرین کے مطابق، فرانس 24 کی یہ رپورٹ صحافتی توازن سے عاری ہے اور اس کا مقصد ایک قانونی انتظامی فیصلے کو بین الاقوامی تنازع کی صورت میں پیش کرنا ہے، جو نہ صرف صحافتی اصولوں کے منافی ہے بلکہ پاکستان کے خلاف منفی بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔

October 25, 2025

افغان وفد کی قیادت نجيب حقانی کر رہے ہیں، جو جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے سینئر رکن ہیں اور سراج الدین حقانی کی نگرانی میں سرحدی معاملات کے بعض امور دیکھ رہے ہیں۔

October 25, 2025

سہیل آفریدی کی جانب سے یہ پیشکش مسترد کیے جانے کے بعد بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے وہ تمام گاڑیاں بلوچستان سکیورٹی فورسز کو دینے کا مطالبہ کیا تھا جسے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منظور کر لیا تھا۔

October 25, 2025

ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی اداروں نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور ملورڈ پولیس اسٹیشن کی حدود میں سرچ آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔

October 25, 2025

ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

علی امین گنڈاپور مستعفیٰ؛ عمران خان نے سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا

علی امین گنڈا پوروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ،سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلیٰ نامزد کردیا گیا،سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے بھی تصدیق کردی۔

1 min read

علی امین گنڈاپور مستعفیٰ؛ عمران خان نے سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی بدترین صورتِ حال ہے، آج اورکزئی میں ہمارے جوان اور افسر شہید ہوئے، خیبر پختونخوا حکومت کو کہا گیا کہ وفاق کی غلط پالیسی سے خود کو دور کرے۔

October 8, 2025

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کےلیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہے گی۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اس سے قبل علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا کی وزارتِ اعلیٰ سے ہٹانے کی تصدیق کی اور اس فیصلے کی وجہ بھی بتا دی تھی۔

سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ علی امین گنڈاپور کو کے پی کی وزارتِ اعلیٰ سے ہٹایا جا رہا ہے۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیرِ اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے، یہ بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے جس کا پسِ منظر بھی بیان کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی بدترین صورتِ حال ہے، آج اورکزئی میں ہمارے جوان اور افسر شہید ہوئے، خیبر پختونخوا حکومت کو کہا گیا کہ وفاق کی غلط پالیسی سے خود کو دور کرے۔

سہیل آفریدی وزیرِ اعلیٰ کے پی نامزد

رکن صوبائی اسمبلی سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کاوزیرِ اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے، ان کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، وہ پی کے 70 سے پہلی مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی بنے۔

سہیل آفریدی کافی عرصے تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پی کے صدر رہے، وہ موجودہ حکومت میں وزیرِ اعلیٰ کے معاون خصوصی کمیونی کیشن اینڈ ورکس رہے۔

صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے بعد سہیل آفریدی کو وزیر برائے ہائر ایجوکیشن بنایا گیا۔

سہیل آفریدی 2024 کے عام انتخابات میں پہلی بار ضلع خیبر سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، وہ پی ٹی آئی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

سہیل آفریدی کا بیان

قبل ازیں سہیل آفریدی نے کہا تھا  کہ سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپو کو ہٹانے کی افواہیں گمراہ کن ہیں ، سوشل میڈیا پر علی امین گنڈاپور کی جگہ مجھے وزیراعلیٰ نامزد کرنے کی خبر جھوٹی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے منسوب تمام خبریں جھوٹ، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی سے متعلق تمام دعوے جھوٹے اور گمراہ کن ہیں۔

دیکھیں: گنڈا پور کا ’’نو آپریشن‘‘ مؤقف، دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ؟

متعلقہ مضامین

مبصرین کے مطابق، فرانس 24 کی یہ رپورٹ صحافتی توازن سے عاری ہے اور اس کا مقصد ایک قانونی انتظامی فیصلے کو بین الاقوامی تنازع کی صورت میں پیش کرنا ہے، جو نہ صرف صحافتی اصولوں کے منافی ہے بلکہ پاکستان کے خلاف منفی بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔

October 25, 2025

افغان وفد کی قیادت نجيب حقانی کر رہے ہیں، جو جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے سینئر رکن ہیں اور سراج الدین حقانی کی نگرانی میں سرحدی معاملات کے بعض امور دیکھ رہے ہیں۔

October 25, 2025

سہیل آفریدی کی جانب سے یہ پیشکش مسترد کیے جانے کے بعد بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے وہ تمام گاڑیاں بلوچستان سکیورٹی فورسز کو دینے کا مطالبہ کیا تھا جسے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منظور کر لیا تھا۔

October 25, 2025

ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی اداروں نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور ملورڈ پولیس اسٹیشن کی حدود میں سرچ آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔

October 25, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *