مددگار یا مکار؟ جب محافظ ہی قاتل اور درندے بن جائیں

مددگار یا مکار؟

مظفرگڑھ اور فیصل آباد کے افسوسناک واقعات نے رشتوں کے خلوص اور تحفظ کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جنہیں ہم اپنا محافظ اور ہمدرد سمجھتے ہیں، وہ حقیقت میں مددگار ہیں یا مکار؟

عروسہ خان پر شوہر کے تحائف کی نمائش پر تنقید کی زد میں

عروسہ خان شوہر اقرار الحسن کی جانب سے ملنے والے قیمتی تحائف کی نمائش پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی
عروسہ خان شوہر اقرار الحسن کی جانب سے ملنے والے قیمتی تحائف کی نمائش پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی

پاکستانی یوٹیوبر عروسہ خان شوہر اقرار الحسن کے تحائف کی نمائش پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا، مہنگی گھڑیاں، زیورات اور آئی فون 17 پرو سمیت دیگر لگژری اشیاء شامل

January 26, 2026

پاکستانی ڈیجیٹل کریئیٹر اور یوٹیوبر عروسہ خان سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں ہیں، جس کی وجہ ان کے مطابق ان کے شوہر اور معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن کی طرف سے ملنے والے مہنگے تحائف کی بار بار نمائش کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عروسہ خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے شوہر کی جانب سے موصول ہونے والے متعدد تحائف کی تفصیلات اور ان کی ممکنہ مالیت کا تذکرہ کیا تھا۔ ان میں ڈیزائنر کوٹ، مہنگی گھڑیاں، زیورات، عینک، اور نئے آئی فون 17 پرو جیسی اشیاء شامل تھیں۔

ان انکشافات کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے۔ بہت سے صارفین نے عروسہ خان کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے اسے “دولت کی نمائش” اور “مادیت پرستی” قرار دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا، “سادگی پسند لوگ عام زندگی اور مقامی مارکیٹ سے خریداری کو خوشگوار سمجھتے ہیں۔” جبکہ کچھ دیگر نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ اس طرح کے اخراجات سے “دس بیویاں” بھی رکھی جا سکتی ہیں۔ تاہم کچھ صارفین نے عروسہ خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اپنی خوشی کا اظہار کر رہی ہیں اور انہیں اس پر تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

پس منظر
عروسہ خان اقرار الحسن کی تیسری بیوی ہیں اور ان کی شادی اکتوبر 2023 میں ہوئی تھی۔ اقرار الحسن کی پہلی شادی 2006 میں قرۃ العین سے ہوئی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا پہلاج حسن ہے۔ ان کی دوسری شادی میڈیا پرسن فرح اقرار سے 2012 میں ہوئی تھی، جسے پانچ سال تک عوامی طور پر ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔

مذکورہ واقعہ سوشل میڈیا پر شہریت، ذاتی اخراجات کے اظہار اور عوامی شخصیات کی نجی زندگی کے بارے میں وسیع تر مباحثے کو جنم دے رہا ہے۔

دیکھیں: افغانستان میں پھنسے تقریباً 200 پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کی اپیل، سفارتخانےکیتصدیق کے منتظر

متعلقہ مضامین

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بدر ایم او یو دفاعی صنعت، ٹیکنالوجی اور مشترکہ پیداوار میں تعاون بڑھانے کی اہم پیش رفت ہے۔

November 6, 2026

سعودی اتحاد نے مکہ ریجن کی جانب آنے والے ڈرون کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

November 6, 2026

چین نے ڈی ایف 61 بین البراعظمی میزائل کو راکٹ فورس میں شامل کرلیا، شمالی کوریا کے نئے تجربات اور جاپان کی جوہری پالیسی بھی عالمی توجہ کا مرکز بن گئی۔

November 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *