خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ٹھکانے تباہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

October 3, 2026

شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 2, 2026

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

October 2, 2026

قصور میں پاک بھارت سرحد کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی مبینہ فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

October 2, 2026

کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کو پاکستان کا دفاعی حق قرار دیا گیا، جبکہ بہتر گورننس پر بھی زور دیا گیا۔

October 2, 2026

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی بات بہت آگے بڑھ چکی ہے اور اب اس کے نفاذ کے تکنیکی معاملات پر گفتگو ہو رہی ہے۔

October 2, 2026

غزہ امن روڈ میپ کی اسرائیلی مخالفت: پاکستان اور سعودی عرب سمیت 8 اہم ممالک کی شدید مذمت

اسرائیل کی جانب سے غزہ امن روڈ میپ مسترد کیے جانے پر پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ سمیت 8 ممالک کا سخت ردعمل، فلسطینی ریاست کی مخالفت مسترد کرتے ہوئے دو ریاستی حل پر زور دے دیا۔
غزہ امن روڈ میپ مسترد، پاکستان سمیت 8 ممالک کی اسرائیل پر سخت تنقید

اسرائیل کی جانب سے غزہ امن روڈ میپ مسترد کیے جانے پر پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ سمیت 8 ممالک کا مشترکہ سخت ردعمل، دو ریاستی حل کو ناگزیر قرار دے دیا۔

August 18, 2026

انڈونیشیا، مصر، اردن، پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کردہ امریکی روڈ میپ کو اسرائیل کی جانب سے مسترد کیے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔

یہ ردعمل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اس بیان کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے 15 نکاتی امن دستاویز کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے بھی واضح کیا ہے کہ جب تک حماس مکمل طور پر غیر مسلح نہیں ہوتی، انخلا نہیں کیا جائے گا۔

آٹھ ممالک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت جامع امن منصوبے کی براہِ راست نفی ہے اور یہ غزہ میں پائیدار امن کی کوششوں کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

مشترکہ مؤقف کے مطابق روڈ میپ مسترد کرنا امن کی راہ میں رکاوٹ کی ذمہ داری براہِ راست اسرائیل پر عائد کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اس روڈ میپ میں ہتھیاروں کی تلفی، اسرائیلی انخلا، بین الاقوامی سکیورٹی فورسز کی تعیناتی، غزہ کی انتظامی اتھارٹی کی منتقلی اور تعمیرِ نو کا مکمل فریم ورک شامل ہے۔

ممالک نے خبردار کیا ہے کہ روڈ میپ پر عمل درآمد میں مزید تاخیر یا عدم تعاون کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال کی ذمہ داری مکمل طور پر اسرائیل پر ہوگی۔

بیان میں فلسطینی ریاست کے قیام کو یکطرفہ اقدامات کے ذریعے روکنے کی کوششوں کو بھی مسترد کر دیا گیا۔ ممالک نے واضح کیا کہ منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل ناگزیر ہے۔

مشترکہ بیان میں 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس الشریف کو اس کا دارالحکومت بنانے کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

دیکھیے: ساٹھ روزہ ڈیڈ لائن ختم: ٹرمپ کا ایرانی معاہدے میں توسیع سے صاف انکار

متعلقہ مضامین

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ٹھکانے تباہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

October 3, 2026

شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 2, 2026

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

October 2, 2026

قصور میں پاک بھارت سرحد کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی مبینہ فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

October 2, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *