ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

ماہرین کے مطابق یہ انکشاف اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ افغانستان نہ صرف دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے بلکہ وہاں سے پاکستان کے خلاف منظم کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

October 24, 2025

پاکستان نے بارہا کابل حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے مگر اشرف غنی کی حکومت نے ہمیشہ بھارت کے اشاروں پر عمل کیا۔2014 کے بعد جب امریکا نے اپنی فوجی موجودگی کم کی تو افغانستان میں طالبان نے دوبارہ طاقت حاصل کرنا شروع کی۔

October 24, 2025

مصر میں غزہ امن  منصوبے پر سربراہی اجلاس کا انعقاد؛ شہباز شریف سمیت 20 عالمی رہنما شریک ہوں گے

مصری حکام کے مطابق، اجلاس کا بنیادی مقصد غزہ میں پائیدار جنگ بندی اور انسانی بحران کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے

1 min read

مصری حکام کے مطابق، اجلاس کا بنیادی مقصد غزہ میں پائیدار جنگ بندی اور انسانی بحران کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے

امن سربراہی اجلاس میں اسرائیل اور حماس نے عدم شرکت کا اعلان کردیا ہے

October 13, 2025

غزہ کے امن منصوبے کے حوالے سے مصر کے شہر شرم الشیخ میں آج ایک اعلیٰ سطحی سربراہی اجلاس منعقد ہورہا ہے، جسکی صدارت امریکی صدر ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ مصر پہنچ چکے ہیں جبکہ نائب وزیرِ اعظم اسحٰق ڈار بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

امن سربراہی اجلاس میں برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی، فرانس کے صدر ایمانویل میکرون، جرمنی کے صدر، اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز، اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور 20 سے زائد عالمی رہنما شریک ہو رہے ہیں۔

مصری حکام کے مطابق اجلاس کا مقصد پائیدار جنگ بندی اور انسانی بحران کے لیے مؤثر و عملی اقدامات کرنے ہیں۔

اسرائیل حماس کی عدم شرکت

تاہم اہم بات یہ ہے کہ اسرائیل اور حماس نے مذکورہ اجلاس میں عدم شرکت کا اعلان کردیا ہے۔

دونوں فریقین کی عدمِ موجودگی نے کئی طرح کے سوالات کو جنم دیا ہے کہ آیا یہ اجلاس غزہ جنگ بندی کے لیے مفید بھی ثابت ہوگا یا پھر رسمی انداز سے ہی اختتام پذیر ہوگا۔

پاکستانی ردِ عمل

پاکستانی دفترِ خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت کو پاکستان کے اصولی موقف کی عکاسی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ اجلاس اسرائیلی افواج کے انخلا، فلسطینی شہریوں کے تحفظ، قیدیوں کی رہائی، انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی

اطلاعات کے مطابق اجلاس میں قیدیوں کے تبادلے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ ابتدائی مرحلے کے تحت 48 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے 250 فلسطینی قیدی اور دورانِ جنگ گرفتار کیے گئے 1,700 غزہ کے لوگوں کی رہائی شامل ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ اس منصوبے کے مطابق قیدیوں کا تبادلہ پیر کی صبح شروع ہو رہا ہے ۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی اس وقت ممکن ہو گی جب اسرائیلی قیدی سرحد پار کرچکے ہونگے۔

جنگ بندی کے نتیجے میں بے گھر افراد کی بڑی تعداد اپنے گھروں کی جناب واپس لوٹ رہی ہے۔ حماس کے مطابق پانچ لاکھ سے زائد افراد واپس آچکے ہیں۔
اجلاس میں انسانی بحران کے حل اور شہریوں کے تحفظ کے اقدامات کو بھی نمایاں طور پر زیرِ بحث لایا جاٗے گا۔

دیکھیں: حماس کا ٹرمپ امن منصوبے پر مثبت ردعمل، امریکی صدر کا اسرائیل کو غزہ میں بمباری روکنے کا حکم

متعلقہ مضامین

ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *