عالمی ماحولیاتی فنڈ کے تحت سوات کے گلیشیئر سے نکلنے والے دریا اور ساتھ ساتھ وسطی ایشیا کے نرن، پیانج اور جنوبی قفقاز کے دریائی علاقوں میں متعدد منصوبے شروع کیے جائیں گے

October 29, 2025

پاکستان اور چین کے درمیان کوانٹم کمپیوٹنگ کے شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

October 29, 2025

کیونکہ جو معاشرہ اپنے دیکھ بھال کرنے والوں کا خیال رکھتا ہے، وہی حقیقت میں صحت مند اور مضبوط معاشرہ ہوتا ہے۔

October 29, 2025

کُرم ایجنسی کے اس حملے میں 5 اہلکار جامِ شہادت نوش کرگئے جبکہ 14 اہلکارزخمی ہوئے جنہین قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے

October 29, 2025

صادق آباد پولیس کے مطابق دونوں ڈاکٹروں نے دہشتگرد کمانڈر فاروق کا اپنے نجی ہسپتال میں علاج کیا تھا

October 29, 2025

10 اکتوبر کو جنگ بندی کے بعد سے غزہ سے سامنے آنے والی ہولناک تصاویر کے تسلسل کو دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ حماس اپنی اتھارٹی دوبارہ قائم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

October 29, 2025

عالمی ماحولیاتی فنڈ نے پاکستان اور وسطی ایشیا کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

عالمی ماحولیاتی فنڈ کے تحت سوات کے گلیشیئر سے نکلنے والے دریا اور ساتھ ساتھ وسطی ایشیا کے نرن، پیانج اور جنوبی قفقاز کے دریائی علاقوں میں متعدد منصوبے شروع کیے جائیں گے

1 min read

عالمی ماحولیاتی فنڈ کے تحت سوات کے گلیشیئر سے نکلنے والے دریا اور ساتھ ساتھ وسطی ایشیا کے نرن، پیانج اور جنوبی قفقاز کے دریائی علاقوں میں متعدد منصوبے شروع کیے جائیں گے

عالمی ماحولیاتی فنڈ کے تحت خطے کے تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا جن میں کسان اور ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر افراد شامل ہیں

October 29, 2025

ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک اہم پیشرفت میں گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان، وسطی ایشیا سمیت خطے کے لیے 25 کروڑ ڈالر کے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحت چلنے والے گلیشیئر ٹو فارمز پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی، جس کا بنیادی مقصد گلیشیئر پر انحصار کرنے والے خطوں میں پانی اور زراعت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔

عالمی ماحولیاتی فنڈ کے تحت سوات میں واقع گلیشیئر سے نکلنے والے دریائی نظام کے ساتھ ساتھ وسطی ایشیا کے نرن، پیانج اور جنوبی قفقاز کے دریائی علاقوں میں متعدد منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

اے ڈی بی کے مطابق آئندہ دس سالوں میں عالمی ماحولیاتی فنڈکے پروگرام میں کل 3.25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، جس میں آبپاشی کے نظام کی بہتری، پانی کے ذخائر کی تعمیر، اور آبی وسائل کے انتظام جیسے منصوبے شامل ہیں۔ اس پروگرام سے خطے کے تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ افراد کو براہ راست فائدہ پہنچے گا جن میں کسان اور ماحولیاتی خطرات سے متاثر افراد شامل ہیں۔

اے ڈی بی کے ڈائریکٹر کے مطابق گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا عمل خطے کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔ جی سی ایف کی معاونت سے ہم ایک جامع اور پائیدار نظام مرتب کر رہے ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے بھی بہترین ماحولیاتی موسم فراہم کرے گا اور پانی کی قلت، گلیشیئر کے پگھلاؤ، اور شدید موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ابتدائی حفاظتی نظام اور زرعی کاروباروں کے لیے مالی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

پاکستان اور چین کے درمیان کوانٹم کمپیوٹنگ کے شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

October 29, 2025

کیونکہ جو معاشرہ اپنے دیکھ بھال کرنے والوں کا خیال رکھتا ہے، وہی حقیقت میں صحت مند اور مضبوط معاشرہ ہوتا ہے۔

October 29, 2025

کُرم ایجنسی کے اس حملے میں 5 اہلکار جامِ شہادت نوش کرگئے جبکہ 14 اہلکارزخمی ہوئے جنہین قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے

October 29, 2025

صادق آباد پولیس کے مطابق دونوں ڈاکٹروں نے دہشتگرد کمانڈر فاروق کا اپنے نجی ہسپتال میں علاج کیا تھا

October 29, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *