...
دہشتگردی صرف سکیورٹی کا مسئلہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے معاشی مشکلات، کمزور ادارے اور سماجی عوامل بھی کارفرما ہوتے ہیں، اس لیے اس کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی درکار ہے۔

March 21, 2026

انہیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت کو اندرونی خلفشار سے دوچار کر دینا کتنا بڑا جرم ہو گا۔ ان کی محبت عقیدت کا گھنٹہ گھر ایک شخص ہے ۔ اس کے علاوہ جو بھی ہے ان کی جانے بلا۔

March 21, 2026

آرمی چیف نے ایران کے حوالے سے گفتگو میں واضح کیا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور خطے میں جنگی کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے

March 20, 2026

بڑی تعداد میں فلسطینی مسجد میں داخل نہ ہو سکے اور انہیں باہر ہی نماز ادا کرنا پڑی۔ اس اقدام کو فلسطینی حلقوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے

March 20, 2026

نیتن یاہو نے ایک بیان میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا موازنہ منگول حکمران چنگیز خان سے کیا اور طاقت و جارحیت سے متعلق گفتگو کی

March 20, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 48 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر رہی

March 20, 2026

امریکہ، سعودی عرب، قطر، ترکیہ اور یو اے ای سمیت متعدد ممالک کی بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں کی شدید مذمت

امریکہ کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے 31 جنوری کو بلوچستان میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے خلاف ہونے والے دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کی ہے، جن کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی، جو امریکا کی جانب سے نامزد غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے۔
امریکہ، سعودی عرب، قطر، ترکیہ اور یو اے ای سمیت متعدد ممالک کی بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں کی شدید مذمت

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ اماراتی حکومت نے دہشت گردی کے تمام مظاہر کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔

February 1, 2026

گزشتہ روز بلوچستان میں بی ایل اے کی جانب سے کیے گئے دہشت گرد حملوں کی عالمی سطح پر مذمت جاری ہے۔ امریکہ، سعودی عرب، ترکیہ، قطر اور متحدہ عرب امارات سمیت متعدد ممالک نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑ رہنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا بیان

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے دہشت گرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت اور شدید مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کو مسترد کرتا ہے اور پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا بلوچستان حملوں پر سخت ردعمل

امریکہ کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے 31 جنوری کو بلوچستان میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے خلاف ہونے والے دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کی ہے، جن کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی، جو امریکا کی جانب سے نامزد غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے دہشت گردی کے متاثرین، ان کے اہلِ خانہ اور تمام متاثرہ افراد سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جاتا ہے۔ نیٹلی بیکر کے مطابق پاکستانی عوام تشدد اور خوف سے پاک زندگی گزارنے کے حق دار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کا ایک مضبوط شراکت دار ہے اور اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

قطر کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت

قطر نے بھی پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق ایسے پرتشدد اقدامات علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ قطر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کا بلوچستان حملوں پر ردعمل

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ اماراتی حکومت نے دہشت گردی کے تمام مظاہر کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔

ترکیہ کا ردعمل

ترکیہ کی وزارت خارجہ نے بھی پاکستان پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ عوام پاکستان سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ رہے گا۔

دیکھیے: آپریشن ہیروف ناکام: پاکستانی فورسز کی فتح اور درپیش چیلنجز

متعلقہ مضامین

دہشتگردی صرف سکیورٹی کا مسئلہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے معاشی مشکلات، کمزور ادارے اور سماجی عوامل بھی کارفرما ہوتے ہیں، اس لیے اس کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی درکار ہے۔

March 21, 2026

انہیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت کو اندرونی خلفشار سے دوچار کر دینا کتنا بڑا جرم ہو گا۔ ان کی محبت عقیدت کا گھنٹہ گھر ایک شخص ہے ۔ اس کے علاوہ جو بھی ہے ان کی جانے بلا۔

March 21, 2026

آرمی چیف نے ایران کے حوالے سے گفتگو میں واضح کیا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور خطے میں جنگی کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے

March 20, 2026

بڑی تعداد میں فلسطینی مسجد میں داخل نہ ہو سکے اور انہیں باہر ہی نماز ادا کرنا پڑی۔ اس اقدام کو فلسطینی حلقوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے

March 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.