"> گومل یونیورسٹی میں 71 افسران کی ترقیاں غیرقانی قرار
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

گومل یونیورسٹی میں 71 افسران کی ترقیاں غیرقانونی قرار، تحقیقاتی رپورٹ پیش

گومل یونیورسٹی میں 71 افسران کی ترقیاں غیرقانونی قرار۔ تحقیقاتی رپورٹ نے صوبائی حکومت کے زیرِ انتظام تعلیمی اداروں میں بدعنوانی اور بددیانتی کی قلعی کھول دی۔
گومل یونیورسٹی غیرقانونی ترقیاں

گومل یونیورسٹی میں 71 افسران کی غیرقانونی ترقیوں اور بھرتیاں کا انکشاف۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں ردوبدل اور بدعنوانی پر خیبر پختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا سامنا۔

August 30, 2026

خیبر پختونخوا میں انصاف اور شفافیت کے دعوؤں کی دھجیاں اڑ گئیں۔ گومل یونیورسٹی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں اور ترقیوں کے سنسنی خیز اسکینڈل نے صوبائی حکومت کی بدعنوانی اور بددیانتی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کی منظرعام پر آنے والی رپورٹ کے مطابق جامعہ میں گریڈ 18، 19 اور 20 کے 71 افسران کو دی گئی ترقیاں مکمل طور پر غیرقانونی اور قواعد کے خلاف قرار دی گئی ہیں۔

تحقیقاتی رپورٹ نے نشاندہی کی ہے کہ گومل یونیورسٹی میں اعلیٰ انتظامی عہدوں پر تقرریاں اور ترقیاں میرٹ کو پامال کر کے کی گئیں، جو صوبائی حکومت کی انتظامی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ من پسند امیدواروں کو اضافی اکیڈمک نمبرز دیے گئے اور ریکارڈ میں ردوبدل کیا گیا۔ صوبائی سرپرستی میں تعلیمی اداروں میں بددیانتی کی یہ بدترین مثال ہے۔

سنگین بدعنوانی کا عالم یہ ہے کہ ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے ایک امیدوار کو بھی مبینہ طور پر کاغذات میں ترمیم کر کے کامیاب قرار دے دیا گیا، جس سے میرٹ کا قتلِ عام ہوا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے انکشافات کے بعد اصل ریکارڈ کی فوری تصدیق اور اعلیٰ سطحی جانچ کی سفارش کی ہے تاکہ اس بدعنوانی میں ملوث تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اعلیٰ تعلیمی اداروں کو تباہی کے دہانے پر دھکیل چکی ہے۔ بدعنوانی اور بددیانتی کے ایسے اقدامات سے صوبے کے قابل اور حقدار نوجوانوں کی حق تلفی ہو رہی ہے۔

دیکھیے: کرک میں طلبہ کا دھرنا، صوبائی حکومت کی تعلیمی ترجیحات پر سوالات

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *