ان کا کہنا ہے کہ اسلامی فقہ کے تحت جہاد دفاعی نوعیت کا ہوتا ہے اور اس کے لیے ریاستی اجازت لازمی ہوتی ہے، جبکہ سرحد پار حملوں کی حمایت اس اصول کے خلاف ہے۔

March 18, 2026

افغان طالبان دہشتگردوں کو اپنے پاس چھپا رہے ہیں، حتیٰ کہ سرکاری عمارتوں میں بھی انہیں پناہ دی جا رہی ہے

March 18, 2026

یہ اقدام مبینہ طور پر پاکستانی فضائی کارروائیوں کے بعد اختیار کیا گیا، جس میں اسلحہ کے ڈپو اور گولہ بارود کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا تھا

March 18, 2026

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گزشتہ سال حراست میں لیا گیا تھا اور اس پر الزام تھا کہ وہ اہم سکیورٹی تنصیبات سے متعلق معلومات اسرائیلی ایجنسی تک پہنچاتا رہا

March 18, 2026

یہ فیصلہ امن اور مذہبی ہم آہنگی کے جذبے کے تحت کیا گیا ہے، تاہم قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

March 18, 2026

حمداللہ فطرت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان اور فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ بحالی مرکز کے 492 افراد زندہ ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

March 18, 2026

حضرموت کا بحران سعودیہ اور امارات کے درمیان کشیدگی کا سبب بن گیا

سعودی عرب کے مطابق حضرموت میں جنوبی عبوری کونسل کی پیش قدمی اور سیئون پر قبضہ یمن کی وحدت اور خطے کے استحکام کے خلاف ہے
سعودی عرب کے مطابق حضرموت میں جنوبی عبوری کونسل کی پیش قدمی اور سیئون پر قبضہ یمن کی وحدت اور خطے کے استحکام کے خلاف ہے

واضح رہے کہ حضرموت یمن کا ایک تہائی رقبہ اور 80 فیصد تیل کے ذخائر رکھتا ہے، اسی بنا پر سیاسی و اقتصادی طور پر انتہائی اہمیت کا حامل ہے

December 9, 2025

یمن کی خانہ جنگی اس وقت نازک ترین موڑ میں داخل ہو چکی ہے۔ امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل نے مشرقی حضرموت کے شہر سیئون پر عملی کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے، جو اس سے قبل سعودی حمایت یافتہ حضرموت قبائلی اتحاد کے زیرِ اثر تھا۔ جنوبی عبوری کونسل نے قبائلی اتحاد پر اخوان المسلمون سے وابستگی کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنی کارروائی کو راستہ فراہم کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حضرموت یمن کے تقریباً ایک تہائی رقبے کا حامل ہے اور ملک کے تقریباً 80 فیصد تیل کے ذخائر یہیں موجود ہیں۔ اسی بنا پر یہ خطہ غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔

سعودی عرب کا ردِعمل

جنوبی عبوری کونسل کے اس اقدام کے بعد سعودی عرب نے حضرموت کی صورتحال کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے اسے اپنے جنوبی سرحدی تحفظ کے لیے براہِ راست چیلنج قرار دیا ہے۔ اسی تناظر میں جنوبی عبوری کونسل کی پیش قدمی کے فوراً بعد یمن کی فضائی حدود عارضی طور پر بند کی گئیں، جس سے بین الاقوامی پروازوں میں تعطل پیدا ہوا۔ عدن ایئرپورٹ پر پروازیں معطل ہونے سے سینکڑوں مسافر پھنس گئے اور سفری بحران بڑھ گیا۔ سعودی حکام کے نزدیک مذکورہ اقدام نہ صرف اشتعال انگیز ہے بلکہ یمن کی علاقائی سالمیت کے لیے بھی سنگین خطرہ کا باعث ہے۔

جنوبی عبوری کونسل کی سرگرمیاں

جنوبی عبوری کونسل نے حضرموت میں اضافی جنگجو اور فوجی سازوسامان تعینات کر کے پورے علاقے پر اپنی گرفت مزید مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے۔ جبکہ دوسری جانب سعودی حمایت یافتہ قبائل کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی جنگی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر دباؤ اور تناؤ برقرار رہا تو حضرموت وہ مقام بن سکتا ہے جہاں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شدید تصادم جنم لے سکتا ہے۔

مسائل کی بنیادی وجہ

حالیہ تناؤ دراصل خطے میں دونوں ریاستوں کی متضاد حکمتِ عملیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ سعودی عرب چاہتا ہے کہ یمن متحد رہے اور حوثی باغیوں کے ساتھ کسی درمیانے راستے کے ذریعے جنوبی سرحدیں بھی محفوظ رہیں۔ جبکہ اس کے برعکس امارات جنوبی یمن کی علیحدگی کی حمایت کرتا ہے اور خطے میں اسرائیل کے ساتھ ایک متوازی سلامتی ڈھانچہ تشکیل دینا چاہتا ہے۔ اسی فیصلے کے تحت قطر سوڈان کی قوات الدعم السریع سمیت متعدد مسلح گروہوں کو مالی اور عسکری مدد بھی فراہم کرتا ہے۔ یاد رہے کہ ماضی قریب میں ولی عہد محمد بن سلمان نے دورۂ امریکا کے دوران صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ امارات پر دباؤ ڈالیں کہ وہ سوڈانی قوات الدعم السریع کی مدد بند کرے، جو اس وقت انسانیت کے قتل میں ملوث ہے۔

تناؤ کی سنگینی

ماہرین کے مطابق سعودی عرب اور امارات کے تعلقات میں تناؤ کوئی نیا معاملہ نہیں ہے۔ 2021 میں امارات نے اوپیک کے تیل پیداوار میں کمی کے فیصلے سے انکار کر کے دونوں ملکوں کو کشیدگی کے قریب پہنچا دیا تھا۔ مگر موجودہ صورتحال ماضی کی بنسبت کہیں زیادہ حساس اور سنگین نوعیت کی ہے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست سعودی عرب کی سرحدی سلامتی اور خطے کے استحکام سے جڑا ہوا ہے۔

تیل کے ذخائر اور معیشت

حضرموت پر کا کنٹرول کسی بھی فریق کے لیے فیصلہ کُن حیثیت رکھتا ہے۔ یہ نہ صرف یمن کی معیشت کی شہ رگ ہے بلکہ توانائی کی سیاست پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔ اور اگر STC کی پیش قدمی کے باعث تیل کی پیداوار متاثر ہوتی ہے تو اس کے نتائج عالمی منڈی پر بھی اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کی رائے

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حضرموت پر جنوبی عبوری کونسل کا قبضہ سعودی عرب کے لیے براہِ راست سلامتی چیلنج ہے۔ امارات کی جانب سے جنوبی یمن کی علیحدگی کی حمایت دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے خلاف صف آرا کر رہی ہے۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو عرب دنیا کے اہم ممالک کے درمیان جنگی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے جس کے اثرات پورے مشرقِ وسطیٰ تک پھیل سکتے ہیں۔

اسی طرح حضرموت کی بدلتی صورتحال نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں کشیدگی پیدا کر دی ہیں۔ یمن کا یہ مقام نہ صرف علاقائی سطح پر کشیدگی بڑھا رہا ہے بلکہ خلیجی سیاست میں بھی نئی گروہ بندیوں کا اشارہ دے رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر فریقین نے اپنے مسائل کو اگر سفارتکاری کے ذریعے حل نہ کیا تو یہ صورتحال خطے کے استحکام کے لیے ایک سننگین خطرہ بن سکتی ہے۔

دیکھیں: جنگ نہیں، مذاکرات ہی پاک افغان مسئلے کا مستقل حل ہے؛ انوار الحق کاکڑ

متعلقہ مضامین

ان کا کہنا ہے کہ اسلامی فقہ کے تحت جہاد دفاعی نوعیت کا ہوتا ہے اور اس کے لیے ریاستی اجازت لازمی ہوتی ہے، جبکہ سرحد پار حملوں کی حمایت اس اصول کے خلاف ہے۔

March 18, 2026

افغان طالبان دہشتگردوں کو اپنے پاس چھپا رہے ہیں، حتیٰ کہ سرکاری عمارتوں میں بھی انہیں پناہ دی جا رہی ہے

March 18, 2026

یہ اقدام مبینہ طور پر پاکستانی فضائی کارروائیوں کے بعد اختیار کیا گیا، جس میں اسلحہ کے ڈپو اور گولہ بارود کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا تھا

March 18, 2026

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گزشتہ سال حراست میں لیا گیا تھا اور اس پر الزام تھا کہ وہ اہم سکیورٹی تنصیبات سے متعلق معلومات اسرائیلی ایجنسی تک پہنچاتا رہا

March 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *