پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کیلئے مبینہ طور پر 20 لاکھ روپے فیس طلب کرنے کی خبر کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔
پوڈکاسٹ ہوسٹ عدنان فیصل نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ ہانیہ عامر نے ان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کیلئے 20 لاکھ روپے کی فیس مانگی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک ان کے پوڈکاسٹ پر تقریباً 700 انٹرویوز ہو چکے ہیں لیکن کسی مہمان نے اتنی بڑی رقم طلب نہیں کی۔
اس معاملے پر کنٹینٹ کریئیٹر معراج حق نے بھی ردعمل دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں بھی اسی پوڈکاسٹ میں مدعو کیا گیا تھا اور ان سے 2 لاکھ 85 ہزار روپے فیس مانگی گئی تھی۔
معراج حق نے سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا کہ اگر اداکارہ کے معاوضے پر تنقید کی جا رہی ہے تو پوڈکاسٹ میں شرکت کیلئے فیس طلب کرنے کے معاملے پر دیگر فریقین کے بارے میں بھی بات ہونی چاہیے۔
یہ معاملہ سوشل میڈیا پر پوڈکاسٹ فیس، اداکاروں کے معاوضوں اور شوبز انڈسٹری میں انٹرویوز کے مالی معاملات پر نئی بحث کا سبب بن گیا ہے۔
دیکھئیے:رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی راہیں جدا، طلاق نوٹس کے بعد اہلیہ کا جذباتی بیان